Welcome to Melody of Divine
A soul-soothing corner of YouTube where spirituality, Sufi wisdom, and inner peace meet.
Guided by the teachings of Qalandar Baba Auliya (RA) and Khawaja Shamsuddin Azeemi (RA), this channel brings you reflections on divine love, meditative thought, and the mystical path of inner awakening.
Join me on a journey of silent healing, deep zikr, and soulful awareness through the Azeemi Sufi Path. Let every word, every voice, every pause… be a melody of the Divine 💫
#MelodyOfDivine
#SufiWisdom
#SpiritualHealing
#QalandarBabaAuliya
#AzeemiPath
#DivineConnection
#NoFearNoGrief
#SufiSoulmate
#ZikrOfAllah
#InnerLight
#SilsilaAzeemia
Melody of Divine
Live URS Khawaja Shamsuddin Azeemi
4 days ago | [YT] | 4
View 1 reply
Melody of Divine
جو دل اللہ سے جڑ جائے،
وہ بندوں سے حد سے زیادہ نہیں جڑتا
J.A.Azeemi
4 weeks ago | [YT] | 28
View 4 replies
Melody of Divine
اپنی دنیا بناؤ
ایک انسان پر پوری جذباتی بھوک مت رکھو:
علم
عبادت
تخلیق
دوست
مقصد
یہ سب تمہارا سہارا بنیں۔
J.A.Azeemi
1 month ago | [YT] | 19
View 3 replies
Melody of Divine
Mere andar us ke yaad baaqi ha, Jo is baat ke ilamat he ke us ke andar mere yaad baqi ha.
J.A.Azeemi
1 month ago | [YT] | 3
View 0 replies
Melody of Divine
شعورِ چہارم سے نکل کے شعورِ سوئم میں جانے کا طریقہ :
شعور سوئم میں کائنات کے ہر ذرے کا ربط فرد کے ذہن سے منسلک ہوتا ہے۔ یعنی مادی زون سے نکل کر جب آپ ذہنی زون میں جاتے ہیں تو کائنات کے ہر ذرے کا ربط جو ہے آپ اسے ایکسپلور کر سکتے ہیں۔
یعنی زہنی سطح کا استعمال کرنا۔
از ڈاکٹر مقصود عظیمی
1 month ago | [YT] | 27
View 4 replies
Melody of Divine
ڈاکٹرمقصود عظیمی (Dr. Maqsood Azeemi) کی شخصیت، ان کے علمی وژن اور روحانی خدمات کا تفصیلی خاکہ درج ذیل ہے:
ڈاکٹرمقصود عظیمی: تعارف اور شخصیت
ڈاکٹرمقصود عظیمی سلسلہِ عظیمیہ کے ایک ممتاز عالم، مایہ ناز محقق اور روحانی استاد تھے۔ آپ حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے فکر اور ابا جی حضرت خواجہ شمسُ الدین عظیمیؒ کی تعلیمات کے ایک توانا ترجمان تھے۔ آپ کی شخصیت میں علم اور حلم کا حسین امتزاج تھا۔ آپ نہایت دھیمے مزاج، علمی گہرائی رکھنے والے اور جدید ذہن کو قدیم روحانی علوم سے ہم آہنگ کرنے والے حُکمائے ربانی کی فہرست میں شامل تھے۔
وژن اور فکری رخ
آپ کا بنیادی وژن یہ تھا کہ رُوحانیت کوئی پراسرار یا مافوق الفطرت شے نہیں، بلکہ ایک مکمل رُوحانی سائنَس (Spiritual Science) ہے۔ آپ کا مقصد انسان کو اس کی حقیقت (Self-Realization) سے روشناس کروانا تھا تاکہ وہ کائنات کے مخفی قوانین اور لوحِ محفوظ پر مرقوم پروگرام کو سمجھ سکے۔ آپ کا اصرار تھا کہ قرآنِ پاک کو اس طرح سمجھا جائے جس طرح اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھانا چاہتے ہیں، نہ کہ اپنی ذاتی خواہشات کے تحت [07:03]۔
مہارت (Expertise)
آپ کے علمی و روحانی تخصص کے چند نمایاں شعبے درج ذیل تھے:
رُوحانی سائنَس: مابعد الطبعیات (Metaphysics) کو سائنسی اور عقلی بنیادوں پر سمجھانا۔
ذہنی ارتقاء (Mind in Making): انسانی شعور کی بیداری اور وقت کے بہترین استعمال (Time Management) کے لیے نفسیاتی و روحانی تربیت۔
قرآنی بصیرت: قرآنی آیات کی باطنی اور نوعی تشریح، خاص طور پر انسانی زندگی پر ان کے عملی اثرات۔
لطائف کا علم: انسانی وجود میں موجود لَطائِف، نَسْمَہ اور نَسْمَہ مُفرَد کی کارکردگی پر گہری دسترس۔
تعلیمات اور توجہ کا مرکز
آپ کی تعلیمات کا مرکز "باطن کی صفائی" اور "فکر کی درستی" تھا۔ آپ نے سکھایا کہ:
مُراقَبَہ: یہ وہ کلیدی مشق ہے جس کے ذریعے انسان اپنے اندرونی ریکارڈ (مثلاً جُوْيَه اور صابِتہ) تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
تَدلَا (تدلہ): اللہ کی صفات کا انسانی روح میں جو عکس ہے، اسے بیدار کرنا۔
خلافتِ الہٰی: انسان کو کائنات میں اللہ کا نائب بنانے والے علوم، جیسے تَجَلِّي اور تَجَلِّيَات کی پہچان کروانا۔
نمایاں کارنامے (Achievements)
تحقیق و تالیف: آپ نے ’’ کشفِ الجُو ‘‘، ’’ کشفُ الاہقہ ‘‘ اور ’’ لوحِ محفوظ ‘‘ جیسے پیچیدہ موضوعات پر ایسی واضح تشریح فرمائی کہ عام قاری بھی ان سے مستفید ہو سکے۔
میلوڈی آف ڈیوائن (Melody of Divine): اس پلیٹ فارم کے ذریعے آپ نے رُوحانیت کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالا اور ہزاروں طالبینِ حق کے لیے ایک علمی مرکز قائم کیا۔
انسانیت کی فلاح: آپ نے صرف تسبیح پڑھنے کو رُوحانیت نہیں کہا، بلکہ دوسروں کے لیے "اچھا کہنا" اور "اچھا سوچنا" سکھایا تاکہ معاشرے میں یکجائی پیدا ہو۔
خراجِ تحسین
ڈاکٹرمقصود عظیمی صاحب 3 جنوری 2025 کو اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے، لیکن ان کا سفر ختم نہیں ہوا۔ وہ اپنے علم، اپنی بصیرت انگیز نَشِسْت، اور اپنی کتب کی صورت میں ہمیشہ ہمارے درمیان موجود رہیں گے۔ ان کی چھوڑی ہوئی علمی میراث اور مرقوم کتب رُوحانیت کے متلاشیوں کے لیے ایک سنگِ میل (Milestone) کی حیثیت رکھتی ہیں، جن پر تحقیق کرنا آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگا۔
’’ جُویا ‘‘ بن کر حق کی تلاش کرنے والے مسافروں کے لیے آپ کی زندگی ایک مکمل نمونہ تھی۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے بتائے ہوئے رُوحانی راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
بِاسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اناللہ وانا الیہ راجعون
1 month ago | [YT] | 31
View 10 replies
Melody of Divine
جیسے انسان عالمِ ناسوت سے منقطع ہوتا ہے، دیکھیں یہاں لفظ کیا آیا؟ منقطع ہونا، جس کو ہم مرنا کہتے ہیں وہ اصل میں عالمِ ناسوت سے منقطع ہونا ہے۔ رویت کے حواس مغلوب ہو جاتے ہیں۔ دیکھیے دنیا میں عالمِ ناسوت میں رویت کے حواس غالب تھے لیکن جونہی یہاں سے منقطع ہوئے تو رویت کے حواس مغلوب ہو گئے اور اس کے ساتھ ہی رویا کے حواس کا غلبہ ہو جاتا ہے اور رویت کے ریکارڈوں میں ان تقاضوں کا ریکارڈ جن کا ملکہ رویت میں پیدا کیا گیا تھا نگاہ کے سامنے آ جاتا ہے۔
لوح و قلم ۔ صفہ ۲۰۶ ۔ ۲۰۹
1 month ago (edited) | [YT] | 27
View 2 replies
Melody of Divine
عالمِ ناسوت میں رویت کے حواس غالب ہوتے ہیں اور باقی حواس مغلوب رہتے ہیں۔ جس وقت فرد رویا میں رہتا ہے تو اس کی توجہ رویت سے ہٹ کر رویا میں مرکوز ہو جاتی ہے۔ تو گویا رویا کے حواس غالب ہو جاتے ہیں اور باقی شعبوں کے حواس مغلوب رہتے ہیں۔ ازل سے عالمِ ناسوت کی پیدائش تک رویا کے حواس فرد کے باقی تمام شعوروں پر غالب تھے۔ لیکن عالمِ ناسوت میں یہ حواس صرف نیند کی حالت میں عود کرتے ہیں اور بیدار ہونے کے بعد رویا کے حواس مغلوب ہو جاتے ہیں اور موت کے بعد برزخ یا اعراف میں یہ حواس ایک مرتبہ پھر باقی تمام حواسوں پر غلبہ حاصل کر لیں گے۔ موت کے بعد یعنی برزخ یا اعراف جو بھی آپ اسے درجہ کہیں یعنی اوپر سے نیچے آتے ہوئے وہ برزخ اور نیچے سے اوپر جاتے ہوئے اعراف تو موت کے بعد اعراف میں گویا رویا کے حواس غلبہ حاصل کر لیں گے اور یہی ہماری زندگی کا مقصد ہونا چاہیے کہ ہم اس زندگی میں عالمِ ناسوت میں یعنی رویت کے حواسوں میں رہتے ہوئے یا اس سے نکل کر رویا کے حواسوں کے عادی ہو جائیں، اس سے واقف ہو جائیں، اس سے متعارف ہو جائیں، اس سے روح شناس ہو کے ان کو استعمال کرنا سیکھ لیں۔
لوح و قلم ۔ صفہ ۲۰۶ ۔ ۲۰۹
1 month ago | [YT] | 26
View 3 replies
Melody of Divine
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
نہایت رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے پیارے عظیمی بھائی
ڈاکٹر مقصود عظیمی
آج انتقال فرما گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔
تمام احباب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔
1 month ago | [YT] | 39
View 31 replies
Melody of Divine
لوح و قلم صفخہ نمبر 189
حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں میں، جو ان سے منسوب دعائیں ہیں، اُن میں اِن علوم کا تذکرہ کہیں کہیں ملتا ہے۔ ان میں سے ایک دعا دیکھیے:
"یا اللہ! میں تجھے تیرے ان ناموں کا واسطہ دیتا ہوں جن کو تو نے مجھ پر ظاہر کیا، یا مجھ سے پہلوں پر ظاہر کیا۔ اور میں تجھے تیرے ان ناموں کا واسطہ دیتا ہوں جن کو تو نے اپنے علم میں اپنے لیے محفوظ رکھا۔ اور تجھے تیرے ان ناموں کا واسطہ دیتا ہوں جو تو میرے بعد کسی پر ظاہر کرے گا۔"
اب بتائیے اس دعا میں کیا مانگا؟ واسطہ دیا! واسطہ دینے کا مطلب کیا ہوا؟ کہ مجھے جو نام تو نے سکھا دیے، اپنی جن صفات اور کمالات سے آگاہ کیا یا جن کمالات اور صفات سے تو نے مجھ سے پہلوں کو آگاہ کیا یا آئندہ کبھی کرے گا، یعنی ان سب کا واسطہ دے کر کیا علم مانگا جا رہا ہے نا۔
تو اس دعا میں حضور قلندر بابا اولیاءؒ بتا رہے ہیں کہ:
"اس دعا میں خلائے نور یعنی اللہ تعالیٰ کی صفات و کمالات، شعائر و عادات اور قوانینِ تَجَلِّیَات کو اللہ تعالیٰ کے اسماء قرار دیا گیا ہے۔"
1 month ago | [YT] | 26
View 1 reply
Load more