Nauman Maqsood Ahmed

Hello and Welcome to Nauman Maqsood Ahmed's YouTube hub –

your go-to destination for riveting investigative reporting backed by two decades of journalistic prowess.

As a seasoned vlogger, host, anchor, producer, and journalist, I bring you exclusive reports, the freshest updates, and compelling happenings. Join me on thrilling travel adventures, delve into pressing social and crime issues, and explore the most highlighted stories of our time.

Subscribe now for a front-row seat to in-depth coverage, and don't forget to like, comment, and share – your engagement fuels the journey into the heart of the story!

#Journalism #InvestigativeReporting #StayInformed #BeyondTheVideos #stayconnected #naumanmaqsood


Nauman Maqsood Ahmed

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاوْن جاری ۔ بہارہ کہو اور دیگر مقامات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔ پولیس نے کسی کے ساتھ رعایت نہ کی۔



#islamabadtrafficpolice #trafficrules #trafficviolation #trafficcrackdown #breakingnews #islamabadupdates #pakistannews #policeaction #trafficlaws #policeupdates #islamabadcity #publicawareness #roadlaws #trafficfines #naumanmaqsood #naumanmaqsoodahmed #naumanmaqsoodahmed

1 day ago | [YT] | 68

Nauman Maqsood Ahmed

سیکیورٹی الرٹ ! پولیس کی گاڑی بھی تھانے میں بند ۔۔

اسلام آباد کی سیکیورٹی سخت۔۔ داخلہ راستوں پر گاڑیاں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔۔ لائٹیں درست رکھیں، نمبر پلیٹ منظور شدہ لگائیں، کالے شیشوں کی شیٹیں اتار دیں۔۔ سواریاں زیادہ نا بٹھائیں۔۔ کاغذات مکمل رکھیں اور شناختی کارڈ خاص طور پر ساتھ رکھیں تاکہ آپ کو پریشانی کا سامنا نا ہو۔۔ آپ کے تعاون کا بہت بہت شکریہ ۔۔
#islamabadpolice #newyearsecurity #trafficpolice #blackglass #fancyplates #vehiclechecking #breakingnews #islamabadnews #pakistannews #trafficrules #newyearalert #viralvideo #trendingreels #shorts #naumanmaqsood #naumanmaqsoodahmed #naumanmaqsoodreporter

2 days ago | [YT] | 77

Nauman Maqsood Ahmed

اسلام آباد،پارک روڈ پر ٹریفک کی روانی میں مشکلات

پارک روڈ پر ترقیاتی کام کے باعث ٹریفک کی روانی میں مشکلات۔۔ سی ٹی او اسلام آباد حمزہ ہمایوں کی نگرانی میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس سرگرم ۔۔ متبادل روٹ کون کون سے ہیں؟؟ مکمل گائیڈلائن ۔۔ ویڈیو اپلوڈ کر دی ہے۔۔ ضرور دیکھیے گا۔۔ آپ کے تعاون کا بہت بہت شکریہ



#islamabadtraffic #parkroad #trafficupdate #roadconstruction #diversionplan #ctoislamabad #hamzahumayun #trafficadvisory #islamabadnews #pakistannews #breakingupdate #trafficalert #commuters #viralreels #shortsvideo #naumanmaqsoodahmed #naumanmaqsood #naumanmaqsoodreporter

3 days ago | [YT] | 76

Nauman Maqsood Ahmed

آئی ٹی پی کا رکشوں کے خلاف سخت کریک ڈاون ۔

اسلام آباد میں پابندی کے باوجود رکشوں کے داخلوں کی مسلسل شکایات ۔۔۔ مسلسل حادثات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روکتھام کے لیے سی ٹی او اسلام آباد حمزہ ہمایوں کا ایکشن ۔۔ اپنی نگرانی میں متعدد رکشوں، ٹرکوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائیوں کےدوران سینکڑوں رکشے، بسیں اور ٹرک قبضے میں لیے۔۔ بھاری چالان ۔۔ رکشوں کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نکال دیا گیا۔۔


#islamabadpolice #newyearsecurity #trafficpolice #blackglass #fancyplates #vehiclechecking #breakingnews #islamabadnews #pakistannews #trafficrules #newyearalert #viralvideo #trendingreels #shorts #naumanmaqsood #naumanmaqsoodahmed #naumanmaqsoodreporter

4 days ago | [YT] | 134

Nauman Maqsood Ahmed

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن تیز۔۔ غلط سمت سے آنے پر آپ کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو سکتا ہے۔۔ پبلک ٹرانسپورٹ والے کالے شیشے فوراً اتار دیں ۔ نمبر پلیٹ نمونے کے مطابق لگائیں ۔۔ کاغذات مکمل اپنے پاس رکھیں۔۔ بھاری چالان بھی ہو رہے ہیں۔۔اسلام آباد میں ٹریفک قوانین پر عمدرآمد کے لیے سخت اقدامات ۔۔

#islamabadpolice #newyearsecurity #trafficpolice #blackglass #fancyplates #vehiclechecking #breakingnews #islamabadnews #pakistannews #trafficrules #newyearalert #viralvideo #trendingreels #shorts #naumanmaqsood #naumanmaqsoodahmed #naumanmaqsoodreporter

5 days ago | [YT] | 90

Nauman Maqsood Ahmed

Islamabad M- Tag Alert !

گاڑی مالکان ہوشیار ۔۔ خبردار ! سیکیورٹی الرٹ ! اسلام آباد میں ایم ٹیگ کے بغیر داخلہ بند ۔۔۔ کالے شیشے، ممنوعہ لائٹ ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اتر گئیں



‪@naumanmaqsoodahmed‬
#islamabadpolice #newyearsecurity #trafficpolice #blackglass #fancyplates #vehiclechecking #breakingnews #islamabadnews #pakistannews #trafficrules #newyearalert #viralvideo #trendingreels #shorts #naumanmaqsood #naumanmaqsoodahmed #naumanmaqsoodreporter

6 days ago | [YT] | 73

Nauman Maqsood Ahmed

اسلام آباد : نئے ڈی جی ایف آئی اے کے عہدہ سنبھالتے ہیں بڑی تبدیلی ۔۔ وردی پہننا لازمی قرار ایف آئی اے میں نئی یونیفارم پالیسی کا اطلاق ہو گیا۔۔ امیگریشن اور انویسٹیگیشن کیڈر کے تمام ایگزیکٹو اہلکاروں اور افسران یونیفارم پہنینگے۔۔ ایف آئی اے کے گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے تمام ایگزیکٹو افسران کے لئے بھی دورانِ ڈیوٹی یونیفارم پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔نئی پالیسی پر عملدرآمد کے لیے باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
‪@naumanmaqsoodahmed‬ #fia #naumanmaqsood #naumanmaqsodoahmed #naumanmaqsoodreporter

6 days ago | [YT] | 61

Nauman Maqsood Ahmed

اسلام آباد میں نایاب نسل کے ہرن اور افریقی زیبرا ۔۔

دوستوں اسلام آباد کا کاون ہاتھی تو یاد ہوگا آپ کو جو یہاں کے چڑیا گھر کی جان تھا۔۔ اس کے جانے کے بعد چڑیا گھر ویران ہوا تو لگا کہ یہاں کے ایک گرین بیلٹ میں پالے گئے ہرن بھی اب شاید یہاں کی رونقیں چھوڑ کر چلے جائینگے۔۔ جہاں آکر بچے بڑے سبھی انہیں بڑے شوق سے دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔۔ پتہ نہیں اب یہاں کی کیا صورتحال ہوگی ۔۔ لیکن ایک وقت تھا کہ یہاں مختلف نایاب نسل کے 30 سے زائد ہرن رہتے تھے۔۔ایک افریقی نسل کے زیبرا کا جوڑا جن کا ایک بچہ بھی خوب اٹھکیلیاں کرتا یہاں آنے والوں کی جان ہوا کرتا تھا۔۔ ان ہرنوں اور زیبرا کے خاندان کا خوب خیال رکھا جاتا اور ان کی خوب خدمت ہوتی۔۔ یہاں تین نسل کے ہرن ہیں جن میں کالا، ککڑ اور پاڑا اسلام آباد کی جان ہیں۔۔ جن کے لیے بہترین چارہ اور تازہ اور پانی سردیوں میں دو بار اور گرمیوں میں تین بار بدلا جاتا ہے ۔۔۔سردیوں میں انہیں مکئی، خشک خوراک جیسے چنے اور پرالی وغیرہ دی جاتی ہے۔۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ہرن ایک سال میں 5 سے 6 بچے دیتا ہے ۔۔ انہیں عموماً سردی نہیں لگتی لیکن یہ انجان انسانوں سے خوف محسوس کرتے ہیں۔۔ لیکن ان کے جھنڈ میں یہ کالا ہرن سب سے زیادہ خوبصورت نظر آنے والا اور باقی ہرنوں کا ایک طرح سے لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے ۔۔اسلام آباد کی پہچان ککڑ ہرن یہاں دوڑیں لگاتا ہوا دکھائی دے گا لیکن یہ پاڑا ہرن جسے انڈین نسل کہا جاتا ہے لگتا ہے اس پر اپنی موروثیت کا شاید اتنا دکھ ہے کہ سستی کی وجہ سے کم ہی ایک جگہ سے دوسری جگہ اٹھ کر کوئی چہل قدمی ہی کر لے۔۔ کالا ہرن نایاب اور نخریلا ہے اور کبھی کبھی جھگڑالو بھی بن جاتا ہےاور ککڑ پھرتیلا اور نایاب بھی ہے ۔۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اکٹھے نہیں رہتے اپنے اپنے گروپ کے ساتھ ہی انکی بات بنتی ہے ۔۔ ویسے ان ہرنوں کا ریٹ 60 ہزار روپے سے 5 لاکھ روپے ہے۔۔
اگر آپ مزید ان ہرنوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو تو ویڈیو اپلوڈ کر رہا ہوں ۔۔ ضرور دیکھیے گا۔۔ آپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیجیے گا اور اپنے دوستوں میں زیادہ سے زیادہ شیئر کیجیے۔۔
آپ کے تعاون کا شکریہ


#islamabad #wildlife #rareanimals #blackbuck #deer #africanzebra #islamabadwildlife #naturelovers #pakistan #viralvideo #trending #animalvideo #hiddenpakistan #greenbelt #pakistanwildlife #naumanmaqsood #naumanmaqsoodahmed #naumanmaqsoodreporter

1 week ago | [YT] | 48

Nauman Maqsood Ahmed

بسنت منانا منع ہے۔۔ پتنگ اڑائی تو خیر نہیں۔۔

راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں پتنگیں اڑانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔۔ مجموعی طور پر 81 افراد گرفتار،2000 سے زائد پتنگیں اور 78 ڈوریں قبضے میں لے لیں۔۔ ٹیکسلا پولیس نے تین افراد حراست میں لے کر 902 پتنگیں اور 06 ڈوریں،نصیرآباد پولیس نےپانچ افراد حراست میں لے کر 272 پتنگیں اور 06 ڈوریں،مندرہ پولیس نے تین افراد حراست میں لے کر 190 پتنگیں اور 02 ڈوریں،آر اے بازار پولیس نےگیارہ افراد حراست میں لے کر 144 پتنگیں اور 08 ڈوریں،صدر واہ پولیس نے آٹھ افراد کوحراست میں لے کر 115پتنگیں اور 17 ڈوریں،چکلالہ پولیس نے نو افراد حراست میں لے کر 112 پتنگیں اور 10 ڈوریں ،دھمیال پولیس نےچودہ افراد کو حراست میں لے کر86 پتنگیں،ریس کورس پولیس نے 12 افراد حراست میں لے کر 83 پتنگیں اور 13 ڈوریں,گوجر خان پولیس نے ایک شخص حراست میں لے کر50 پتنگیں 02 ڈوریں،تھانہ مورگاہ پولیس نے6 افراد حراست میں لے کر46 پتنگیں,جبکہ تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر40 پتنگیں اور 04 ڈوریں، گنجمنڈی پولیس نے ایک شخص حراست میں لے کر25 پتنگیں،تھانہ سول لائنز پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر 22 پتنگیں اور 04 ڈوریں،ویسٹریج پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر22 پتنگیں اور 03ڈوریں، تھانہ وارث خان پولیس نے ایک شخص حراست میں لے کر20پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی۔۔ زیر حراست افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔
احتیاط کریں اور اور ان کاموں سے بچیں۔۔

#kitflying #kiteflying #kite #Basant2026 #Basant #BasantFestival #Pakistan #Rawalpindi #lahore #PunjabPolice #naumanmaqsood #naumanmaqsoodahmed #naumanmaqsoodreporter

1 week ago | [YT] | 126