Pakistan News is your premier digital destination for the latest breaking news, unbiased analysis, and in-depth reporting from every corner of Pakistan. From the political corridors of Islamabad to the bustling streets of Karachi, we bring you the stories that matter most.

What we cover:

🚨 Breaking News Alerts 24/7

🇵🇰 Political Analysis & Talk Shows

📈 Economy & Business Updates

🌍 International News through a Pakistani lens

🎥 Exclusive Ground Reports & Public Opinions

Subscribe to stay ahead of the curve and never miss an update. Pakistan News – Truth First.

For Contact email us on partnership654@gmail.com


Pakistan News

Who will win the high-voltage clash tomorrow? 🏏🔥

2 days ago | [YT] | 0

Pakistan News

Kashmir Day 5th Feb: A Global Message of Peace and Justice

#peace #justice #pakistan #india

1 week ago | [YT] | 0

Pakistan News

Shab-e-Barat 2026 | Don't Miss This Powerful Dua for Success & Health

#shabebarat #dua #success

1 week ago (edited) | [YT] | 0

Pakistan News

بھارت میں نیپا وائرس پھیلنے کے معاملے پروفاقی وزارت ہیلتھ سروسزنے ایڈوائزری جاری کردی۔وزارت ہیلتھ سروسز نے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اورزمینی سرحدوں پر سخت اسکریننگ کی ہدایت کی ہے۔ ایڈوائزری میں پاکستان آنے والے اور ٹرانزٹ مسافر کی 100 فیصد اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے۔وزارت ہیلتھ سروسزنے ہدایت کی ہےکہ مسافروں کی گزشتہ 21 دن کی مکمل ٹریول ہسٹری کی تصدیق کی جائے۔ نیپا سے متاثرہ یا ہائی رسک علاقوں سے آنے والے مسافروں کی خصوصی نگرانی کی جائے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ تھرمل اسکریننگ اور طبی معائنہ ہر مسافر کے لیے لازمی ہوگا۔ نیپا کی مشتبہ علامات پر متاثرہ شخص کو فوری آئسولیٹ کیا جائے۔ بغیرکلیئرنس کسی مسافرکوپاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ تمام صوبے نیپا کےممکنہ مریضوں کےلیے اسپتال یا آئی ڈی یونٹ نامزد کریں۔ ایڈوائزری میں ریپڈ ریسپانس ٹیموں اور ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو واچ موڈ پر رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔



pakistan #NipahVirus #India#

2 weeks ago | [YT] | 2

Pakistan News

بھارت کے نامور پلے بیک سنگر اریجیت سنگھ نے گلوکاری سے کنارہ کشی کی وجہ بالی ووڈ کے غیر منصفانہ معاوضے کے نظام کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ فنکاروں کو مار رہے ہیں‘۔



بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اریجیت سنگھ کی جانب سے بطور پلے بیک سنگر پرفارم کرنا چھوڑنے کے کے فیصلے نے نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ پوری فلم انڈسٹری کو حیران کردیا ہے۔



اریجیت سنگھ اپنی سولڈ آؤٹ پرفارمنسز اور تقریباً تمام بڑی بالی ووڈ فلموں میں گانوں کے باعث عروج پر پہنچے مگر اپنے کیریئر کے عین عروج پر اریجیت نے فلمی دنیا سے پیچھے ہٹ کر بھارتی کلاسیکی موسیقی میں اپنی دلچسپی کو اپنانے کا فیصلہ کیا۔



اگرچہ یہ اعلان بہت سے لوگوں کے لیے غیر متوقع تھا، تاہم اریجیت اس فیصلے پر کافی عرصے سے غور کر رہے تھے۔



مختلف انٹرویوز میں انہوں نے اپنی ذاتی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی شناخت اور آواز سے ایک وقت میں عدم وابستگی محسوس ہونے لگی، یہاں تک کہ ان کا اپنا نام بھی انہیں ناگوار لگنے لگا۔



انہوں نے کہا کہ شروع میں یہ سب بہت بھاری محسوس ہوتا تھا، مگر پھر مجھے احساس ہوا کہ یہ نام اب میں نہیں رہا، بلکہ لوگوں کی بنائی ہوئی ایک شبیہ ہے، اسے سن کر مجھے چڑ ہونے لگتی تھی۔



اریجیت سنگھ نے موسیقی کی صنعت میں غیر منصفانہ ادائیگی کے طریقہ کار پر بھی تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ یہی عوامل آخرکار فنکاروں کے زوال کا سبب بنتے ہیں۔



اپنی نسل کے مہنگے ترین گلوکاروں میں شامل ہونے کے باوجود اریجیت نے دعویٰ کیا کہ بیشتر فنکاروں کو ان کے کام کے مطابق معاوضہ نہیں ملتا۔



ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ باتیں واضح ہونا چاہیے، یا تو کیے گئے کام کا مناسب معاوضہ دیں، یا پھر کام ہی نہ دیں جب کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہیں ان کی محنت کے تناسب سے ادائیگی نہیں ہوتی۔


Arijitsingh #Bollywood #Singer #singing #showbiz #latest #viral #trending#

2 weeks ago | [YT] | 0

Pakistan News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ چند روز بعد ہوگا، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ چند روز بعد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ جمعہ یا آئندہ پیر کو کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ملاقات میں بنگلادیش کو میگا ایونٹ سے باہر نکالے جانے سمیت دیگر امور زیرِ غور آئیں گے۔ پاکستان احتجاجاً ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ بھی کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کی تجویز بھی زیرِ غور ہے، جبکہ پاکستانی ٹیم کے ورلڈ کپ میچز میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ورلڈ کپ میچز میں حاصل ہونے والی فتوحات بنگلادیش کرکٹ شائقین کے نام کی جائیں گی۔

#pakistan #t20worldcup2026 #bangladesh #india

3 weeks ago | [YT] | 3