National cattle Farm

Goats, sheep's, Buffalo & Cow Farm


National cattle Farm

*کمزور اور لاغر بکروں، بکریوں اور گائے بھینس کیلیے ایک بہترین کشتہ*

اگر آپ کو اللّٰه پاک نے نعمت سے نوازہ ہے اور آپ کے پاس بکریاں ہیں لیکن کمزور ہیں تو یہ شافعی نسخہ استعمال کریں۔

*ان شاءاللّٰه آپ کا جانور موٹا تگڑا ہو جائے گا*
اور *دودھ بھی پہلے کی نسبت زیادہ دے گا*

باریک باجرہ۔ 5 کلو
گوارہ دیسی۔ 5 کلو
گندم . 5 کلو
مکئی.= 2.5 کلو
تل۔ 1 کلو
*اب ان تمام چیزوں کو چکی پہ موٹا کرکے پیس لیں* موٹا دلیہ بنا لیں

اب
سرسوں کا تیل۔ 1.5 کلو
کڑوہ تیل 1 کلو
بناسپتی گھی 2.5 کلو
خالص پشاوری گڑہ 2.5 کلو پیس کر ملالیں *اس میں پانی وغیرہ ہرگز نہیں ڈالنا۔*

*ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد کسی بڑے برتن یا چھوٹے برتنوں میں ڈھک کے رکھ لیں اور شام کو چارہ بند کرنے کے بعد بکرا، بکری کو 100 گرام اور گائے بھینس کو 300 گرام کسی برتن میں ڈال کے دے دیں۔*

نہ کشتہ کھلاتے وقت جانور کو پانی پلانا ہے اور نہ ہی کشتہ کھلانے کے بعد جانور کو پانی پلانا ہے

ان شاءاللّٰه نتیجہ بہت جلد آپ کے سامنے ہوگا یہ حاملہ اور غیر حاملہ جانورں کو دیا جا سکتا ہے
دودھ دینے والے جانور کو دیتے وقت اس میں کیلشیئم کا اصافہ بھی کیا جاسکتا ہے

*دعاؤں کا طلبگار۔

1 year ago | [YT] | 1

National cattle Farm

*👈👈👈جانور کو ہیٹ میں لانے کے لیے فارمولا:*

اگر جانور لمبے عرصے تک ہیٹ میں نہ آ رہا ہو تو ڈاکڑی نسخہ کے مطابق آپ
انجکشن ڈیلمازین یا لوٹالائز استعمال کریں

دیسی نسخہ 👇👇👇
میتھرے 250 گرام
گڑ 250 گرام
اجوائن 150 گرام
گندم 250 گرام
مسور کی دال 100 گرام
یہ تمام چیزیں مکس کر کے روزانہ *گائے بھینس کو 200 گرام*
*بکری بھیڑ کو 30 گرام دیں*

نسخہ نمبر# 1
کسی بھی پنسار سے 12 دانے جائفل لیں گائے بھینس کو روازانہ 4 دانے پیس کر ایک پائو گڑ میں دیں
بکری بھیڑ کو ایک دانہ روزانہ 3 دن تک
کنفرم ہیٹ میں آ جائے گی
اس میں احتیاط یہی ہو گی کہ کراس کوشش کریں جب ہیٹ ختم ہو رہی ہو تو کروائیں یا پھر کراس کے بعد سرسوں کا تیل دودھ میں پلا دیں

نمبر# 2

جانوروں کے بار بار پھر جانا ، ہیٹ میں آنا، ریپیٹ ہونے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ جن میں خاص درج ذیل ہیں۔

1: بچہ دانی میں سوجن ہونا یا انفیکشن کا ہونا۔ وقت پر جیر کا نہ گیرانا یا پوری نہ گرنا جو انفیکشن کی وجہ بنتا ہے۔

2:ا Brucellosis جس کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے اور یہ انسان میں بھی منتقل ہو سکتا ہے جانوروں سے۔ اور اس کی ویکسین موجود ہے

3: منرل کی کمی کا باعث بھی بار بار پھر جانے کی بڑی وجہ ہے۔

البتہ اگر انفیکشن ہو تو اس کا جلد از جلد علاج کریں انشاءاللّٰه ٹھیک ہو جائے گی

دیسی طریقہ۔ (ایک دن کی خوراک)۔

1: گائے بھینس کے لیے 480 گرام: ایلویرا۔ Aloe Vera
بکری بھیڑ کے لیے 100 گرام: ایلویرا۔ Aloe Vera

2: گائے بھینس کے لیے 480 گرام : دھی۔۔ Curd
بکری بھیڑ کے لیے 100 گرام: دھی۔۔ Curd

3۔: گائے بھینس کے لیے 720ml : صاف پانی۔ Water
بکری بھیڑ کے لیے 250 ایم ایل:

ایلویرا کا سفید گودا نکال لیں اور دھی اور پانی کے ساتھ اچھی طرح حل کر کے جانور کو کھلا دیں یہ عمل تین دن کرنا ہے اس کے بعد جب جانور ہیٹ پر آئے تو کراس کروا دیں انشاءاللّٰه جانور ٹھر جائے گا۔

1 year ago | [YT] | 3

National cattle Farm

*بکریوں بھیڑوں اور دنبوں کی ڈیورمنگ کا زبردست دیسی نسخہ* 👇👇👇
1. سونف۔
2.لہسن ( ڈی ہائیڈریٹڈ)۔
3. ست اجوائن دیسی
4. ست اجوائن خراسانی
5. بابا بوٹی
6. کدو کے بیج
7. گل زوفہ
8. لونگ
9. انبہ ہلدی
10. کالا نمک (باقی اجزاء سے 2 گنا)

○▪بنانے کا طریقہ👇👇👇:-

○ *تمام اجزاء ہم وزن اور کالا نمک 2 گنا لے کر باریک پیس لیں اور مکس کر لیں*

●خوراک 👇👇👇:-●
پیدائش سے 3 ماہ تک آدھا چمچ 4 ماہ سے 11 ماہ تک 1 چمچ 12 سے بڑے جانوروں کے لیے 2 چمچ ہفتہ میں ایک بار

*ڈیورمنگ کے علاوہ مزید فوائد*
1. جانور کو ہارٹ اٹیک سے محفوظ رکھتا ہے.
2. فالج سے محفوظ رکھتا ہے.
3. بھوک کی کمی کو ختم کرتا ہے.
4.معدے اور جگر کے کیڑوں کا خاتمہ کرتا ہے.
5. جانور کے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے.
6. ھاضمہ درست رکھتا ہے. اس کے استعمال سے کسی ھاضمہ پھکی کی ضرورت نہیں رہتی.
7. نزلہ, زکام, بخار پٹھوں کی کمزوری اور درد میں بہت مفید ہے.
8. آنتوں کی انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے.
9. جانور کو پسووں اور چیچڑوں سے محفوظ رکھتا ہے.
10. جملہ امراض سے جانور کو محفوظ رکھتا ہے .
11. خون کی کمی نہیں ہونے دیتا.
12. سب سے بڑا فائدہ آپ کا جانور خوش۔

1 year ago | [YT] | 1

National cattle Farm

*بکری بھیڑ بکروں دنبوں کے لیے بہترین ہاضمہ مصالحہ*

اجزاء۔۔۔👇👇👇
چاروں اجواٸن 100 گرام
چراٸتہ۔ 100 گرام
چاروں نمک 100 گرام
ہلدی۔ 100 گرام
سونف۔ 100 گرام
کالی زیری۔ 100 گرام
ادرک 100 گرام
سفید زیرہ 100 گرام
کالی مرچ 100 گرام
تباشیر 100 گرام
پودینہ 100 گرام
گلاب کی پتی 100 گرام
رواٸتی چینی 100 گرام
تیزپات۔ 100 گرام
لونگ 100 گرام
لال مرچ 100 گرام
کوڑ تمبہ 100 گرام
عام جور 100 گرام
تمام اجزاء پیس لیں ہر 5 دن کے بعد 10 گرام لازمی دیں۔

1 year ago | [YT] | 1

National cattle Farm

جانوروں میں تھنوں کے مسائل سے بچاؤ کی آسان تدبیر

اکثربھائیوں کے جانوروں کو تھنوں کے مسائل کا سامنا رہتا ہے اور دودھ دینے والا جانور جب حیوانہ یا تھنوں کی بیماری سے متاثر ھو جاتا ہے تو اس کا علاج مشکل بلکہ ذیادہ تر نا ممکن ہوتا ہے ۔
جس کی وجہ سے جانور آدھی سے بھی کم مالییت کا ہو کر مالک کے لئیے بجائے نفع کے کا فی حد تک نقصان کا با عث بن جا تا ہے۔
چونکہ اس بیماری کا حل ویکسین سے ممکن نہیں لہٰذا آپ کی خدمت میں حفظ ما تقدم کا ایک طریقہ عرض ہے
20% پائیوڈین
20% سرسوں کا تیل
10%گلیسرین
50% پانی
ان چار چیزوں کو اچھی طرح مکس کر کے محفوظ کر لیں ۔
جب بھی بھینس یا گائے کا دودھ دوہ لیں یا بچے کوپلا لیں اس کے بعد جب تسلی ہو جائے کہ اب تھن بالکل خالی ہیں تو محفوظ کیا ہوا محلول اچھی طرح ہلا کر تھنوں کے اگلے سروں پر لگا دیں
لگانے کاآسان طریقہ یہ ہے کہ اس محلول کو کسی کپ یا چھوٹے برتن میں لے جا کر تھنوں کا سرا اس میں ایک ہی دفعہ ڈبو دیں ذیادہ دیر رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
تھنوں کی90% بیماریاں باہر سے جانے والے بیکٹیریا کے ذریعے داخل ہوتی ہیں
اوران بیکٹیریا کے داخل ہونے کا وقت تھنوں کے مسام کھلنے کے بعد ہوتا ہے یعنی دودھ نکلنےکے کچھ دیر بعد تک یہ مسام یا سوراخ کھلے رہتے ہیں یہ محلول ان سوراخوں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ بیکٹیریا کو بھی مارتا ہے۔ یہ محلول مارکیٹ میں بھی دستیاب ہے اور اسے teat disinfectant dialute اور teat dip جیسے ناموں سے جانا جاتا ہے
نوٹ :۔ تمام چیزیں ضرورت کے مطابق تقریبًا ایک ہفتے کے لئیے مکس کر لیں زائد اشیاء کو علیٰہدہ رکھ لیں۔ عمل کی کوشش کریں ان شاءالّٰله ضرور فائدہ ہوگا.

1 year ago | [YT] | 0