nasheed anjum unscripted

this channel is purely made to share some interesting facts from every field of life including politics, sports, history, religion, entertainment, infotainment, science, media, news, etc


nasheed anjum unscripted

اس تحریر کو دسمبر 2023 میں فیس بک پر شئیر کیا جا چکا ہے

یہ پوسٹ ان تمام خواتین اداکاراؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہے جن کی پی ٹی وی سے پیش کئے جانے والے ڈراموں میں اداکاری اور جاندار ڈائیلاگ ڈلیوری اور اردو زبان پر عبور کے باعث سکول کی کتب سے زیادہ اردو بولنے کا سلیقہ آیا

پی ٹی وی پر دکھائے جانے والے پرانے ڈراموں میں تقریباً ہر دوسرے ڈرامہ میں ماں بہن بھابھی گھریلو ملازمہ یا دیگر نہایت معمولی کرداروں میں نظر آتی ان خواتین اداکاراؤں کے ڈرامہ لازمی دیکھیں تاکہ اردو بولنے لکھنے پڑھنے کا سلیقہ آئے

بیگم خورشید مرزا ( کرن کہانی ،انکل عرفی، ماسی شربتے، زیر زبر پیش ،پرچھائیاں)

عرش منیر(خدا کی بستی، کرن کہانی، زیر زبر پیش، شہزوری، شمع،افشاں)

خورشید شاہد(ان کو اکثر بیگم خورشید مرزا سمجھ کر ان کے ڈرامہ بھی ان کی لسٹ میں لکھ دئیے گئے ہیں ، خورشید شاہد کے بے شمار ڈرامہ ایسے ہیں جن کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے صرف دھوپ دیوار دیکھ لیا جائے تو ان کے کردار کی جانب سے بولا گیا ایک ایک ڈائیلاگ کمال ہے)

ریحانہ صدیقی( منچلے کا سودا)

جازبہ سلطان( خواجہ اینڈ سنز، راہیں)

نگہت بٹ(وارث، الف نون, سمندر، مرزا اینڈ سن،اندھیرا اجالا، فٹ پاتھ کی گھاس)

عصمت طاہرہ(خواجہ اینڈ سن، دریا)
نگہت ہاشمی

(ن ش ی د ا ن ج م ش ا ہ)

10 months ago | [YT] | 3

nasheed anjum unscripted

آپ میں سے بہت کم لوگوں نے 1991 میں ریلیز ہوئی ندیم بیگ کی بطور ہیرو اردو فیچر فلم ضد دیکھ رکھی ہو گی اور پھر ظاہر ہے اس میں بطور ولن کمال کی اداکاری کرنے والے غلام محی الدین سے بھی آج کی نسل بمشکل واقف ہو گی

اب چلتے ہیں اس تصویر کی جانب جو ہے سال 1990 کی جب میرے بڑے بھائی نوید انجم شاہ ایف ایس سی کے طالب علم تھے اور تب میری عمر بمشکل پانچ برس رہی ہو گی ۔۔
تب نوید شاہ صاحب اپنے کالج کے دوستوں کے ہمراہ والد سے چھپ کر والدہ کو بتا کر ناران جھیل سیف الملوک کے ٹرپ پر روانہ ہوئے ( اس وقت کے نوجوان والد سے ایسے ہی ڈرتے تھے اور میٹرک ایف ایس سی تک پہنچتے ہوئے مڈل کلاس طبقہ کے اکثر نوجوان اپنا خرچ ٹیوشن پڑھا کر نکال لیا کرتے تھے)
چونکہ بچپن سے پہاڑی علاقوں کو ایکسپلور کرنے کا انہیں شوق رہا جو بعد میں ہم میں بھی منتقل ہوا بہرحال نوید شاہ صاحب دوستوں کے ہمراہ ناران پہنچے تو اس وقت وہاں بہت کم ہوٹل ہوا کرتے تھے سڑک بھی آج جیسی باالکل نہیں تھی بلکہ بالا کوٹ سے ناران تک جاتے ہوئے باقاعدہ روح عالم ارواح کے قرب و جوار سے کئی سفر طے کر آتی تھی ۔۔۔تو نوید شاہ صاحب ناران پہنچے اور پھر جھیل سیف الملوک تک پیدل گئے اور پھر شام کو جب واپسی ہوئی تو ناران میں ایک ہوٹل کے باہر ندیم بیگ صاحب کو اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتا دیکھ کر نوید شاہ صاحب سے رہا نہ گیا کیونکہ زمانہ طالبعلمی سے فلم دیکھنے کے شوقین نوید شاہ نے ہمیشہ ندیم بیگ کو بطور اداکار زیادہ نمبر دئیے اور جب اپنے ہیرو کو سامنے دیکھا تو رہا نہ گیا اور فورآ ہوٹل میں داخل ہو گئے اس دوران ندیم بیگ کمرے میں جا چکے تھے ، نوید شاہ صاحب اور دیگر دو دوست کمروں میں ادھر ادھر جھانکتے ایک کمرے میں دیکھا تو ندیم بیگ اپنی زوجہ کے بالوں میں کنگھی پھیر رہے تھے ،( آپ اس زمانہ کی سیکیورٹی اور سادگی دونوں دیکھئے) بہرحال یہ لوگ ٹھٹھک گئے اور واپس پلٹے تو ندیم بیگ صاحب نے دیکھا اور پوچھ لیا کہ کس کو ڈھونڈ رہے ہیں جس پر نوید شاہ نے مدعا بیان کیا کہ صاحب آپکے فین ہیں اگر تصویر بنوا لیں تو نوازش ہو گی جس پر ندیم بیگ صاحب نے ماتھے پر کوئی شکن لائے بغیر تصاویر بنوائیں اور ایف ایس سی کے طالب علم نوجوانوں سے گپ شپ کی اور واپس کمرے میں چلے گئے

ندیم بیگ صاحب ان دنوں ناران میں اوپر ذکر کی گئی ضد فلم کی شوٹنگ کرنے آئے ہوئے تھے

اس زمانہ میں پی ٹی وی پر ہفتہ میں ایک دن پاکستانی فلم دکھائی جاتی تھی جس کے لئے رات گئے تک جاگا جاتا کیونکہ اشتہارات کی بھی بھرمار ہوتی تھی ان دنوں نوید بھائی وہ فلمیں وی سی آر پر ریکارڈ کر کے کیسٹ محفوظ کر لیتے تھے اور ہم سمجھتے تھے یار ہمارا بھائی کوئی بہت بڑا سافٹ وئیر انجینئر ہے جو دس روپئے کے کڑکتے نوٹ سے وی سی آر کا ہیڈ صاف کر لیتا ہے، ٹی وی پر چلنے والی فلم وی سی آر پر ریکارڈ کر لیتا ہے
اور یوں پرانی پاکستانی فلمیں ڈرامہ دیکھنے کا چسکہ ایسا لگا کہ آج تک برقرار ہے اور اب کچھ نیا پسند آنا نہایت مشکل ہو چکا ہے

کیونکہ جب آپ نے فلموں میں ندیم بیگ، محمد علی ، غلام محی الدین ، آغا طالش ، شاہد ، بابرہ شریف ، مصطفی قریشی، صبیحہ خانم،منور ظریف، رفیع خاور عرف ننھا،
جبکہ ٹیلی ویژن پر ڈراموں میں
خیام سرحدی ، شفیع محمد ، شکیل، طلعت حسین ، قوی خان، فردوس جمال، عابد علی، محبوب عالم،افضال احمد، جمال شاہ،وسیم عباس، رفیع خاور عرف ننھا، علی اعجاز ،کمال احمد رضوی،شعیب منصور ،سلیم ناصر، شجاعت ہاشمی ، خالدہ ریاست ، عظمی گیلانی، روحی بانو، اور دیگر ان گنت کا کام دیکھ رکھا ہو تو مشکل سے ہی کچھ اور پسند آئیگا

اس وقت کے شاہکار ڈرامہ جو بعد میں ویڈیو کیسٹس ، ریپیٹ ٹیلی کاسٹ پھر سی ڈیز اور اب یو ٹیوب کے مرہون منت دیکھے ایک بار وہ ڈرامہ نئی نسل کو لازمی دکھائیں

من چلے کا سودا، وارث، جنگل، جانگلوس، آنگن ٹیڑھا،خواجہ اینڈ سنز، خدا کی بستی، ان کہی، تنہائیاں، الف نون، دھوپ کنارے، دھواں،راہیں، سنہرے دن، پڑوسی،سورج کے ساتھ ساتھ ایلفا براوو چارلی، شب دیگ ،دن، رات ، سمندر،پالے خان، دشت،. گیسٹ ہاوس،

لانگ پلے
کھویا ہوا آدمی، دھوپ دیوار، ٹائپسٹ،، ٹیلی ٹھیٹر سیریز ، ایک محبت سو افسانے سیریز، ڈرامہ 82, 83, 84 , 85

پروگرامز
ففٹی ففٹی ، سٹوڈیو ڈھائی، سٹوڈیو پونے تین، نیلام گھر، گیتار 93, guls and guys، ضیا محی الدین شو، کسوٹی، وغیرہ

تو اس ایک تصویر نے یادوں کی پٹاری سے کیا کچھ نکال پھینکا

نوٹ
ضد فلم کے کلائمکس میں ندیم بیگ صاحب نے وہی جیکٹ زیب تن کر رکھی ہے جو کہ تصویر بنواتے وقت بھی انہوں نے پہن رکھی تھی
سادہ زمانہ کے ہیروز ایسے ہی ہوا کرتے تھے جن کی اداکاری لباس کثرتی جسم خوںصورت شکل کی محتاج نہیں ہوتی تھی تاثرات باڈی لینگوئج ، ڈائیلاگ ڈلیوری ایسی جاندار ہوتی تھی کہ دیکھنے والا مبہوت ہو جائے اور پھر یقیناً ڈریسنگ ، ہئیر سٹائل کا اپنا ایک الگ مقام ضرور تھا

10 months ago | [YT] | 7

nasheed anjum unscripted

I am starting a new episode of quiz it will be funtainment let's get in to it
It will be an amazing experience
Please use your brain to answer these basic knowledge questions avoid googling it or use chat gpt etc....

Here's a short quiz covering basic general knowledge topics relevant to MBBS first-year students:

Anatomy
1. What is the smallest bone in the human body?
a) Stapes
b) Femur
c) Tibia
d) Fibula

Answer:

2. Which nerve is responsible for transmitting visual information from the eye to the brain?
a) Optic nerve
b) Olfactory nerve
c) Vagus nerve
d) Trigeminal nerve

Answer:

Physiology
1. What is the normal pH range of human blood?
a) 7.35-7.45
b) 7.0-7.2
c) 7.5-7.6
d) 7.8-7.9

Answer:

2. Which hormone regulates blood sugar levels?
a) Insulin
b) Glucagon
c) Adrenaline
d) Thyroxine

Answer:

Biochemistry
1. What is the building block of proteins?
a) Carbohydrates
b) Fats
c) Amino acids
d) Nucleotides

Answer:

2. Which enzyme is responsible for breaking down starch into maltose?
a) Amylase
b) Lipase
c) Trypsin
d) Pepsin

Answer:

Pharmacology
1. What is the primary mechanism of action of beta-blockers?
a) Increasing heart rate
b) Decreasing blood pressure
c) Blocking beta-adrenergic receptors
d) Increasing cardiac contractility



2. Which drug is commonly used to treat hypertension and angina?
a) Aspirin
b) Atenolol
c) Metformin
d) Simvastatin

10 months ago | [YT] | 0

nasheed anjum unscripted

سوشل میڈیا پر دکھ میں ڈوبی لتھڑی جذباتی قوم ۔۔۔

ملتان کے جس نجی سکول کی خبر کو تازہ خبر بنا کر دھڑا دھڑ آپ شئیر کر رہے وہ 2019 کا افسوسناک واقعہ ہے اور تب اسی مین سٹریم میڈیا جس کو آپ دن رات گالیاں دیتے ہیں اسی میڈیا نے اس ایشو پر بھرپور آواز بلند کی جس کے بعد اس سکول کی سینئر ٹیچر کے خلاف کاروائی ہوئی تھی پہلے تحقیق لازمی کیا کریں پھر سوشل میڈیا پر شئیر کیا کریں
البتہ یہ علیحدہ بحث ہے کہ نجی تعلیمی اداروں میں اساتذہ چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین ان کی دی جانے والی کم تنخواہوں سمیت سکول انتظامیہ کے ناروا رویے سے بیشتر اساتذہ ذہنی اذیت کا شکار ہی رہتے ہیں ۔۔۔۔۔پھر ان نجی تعلیمی اداروں میں جا کر دیکھئے آپ کے ہمارے بچے ہی پڑھ بھی رہے ہیں ۔۔کیوں ۔۔۔کیونکہ ہم نے معاشرے میں اپنا سٹیٹس بھی قائم رکھنا ہے اور ہمارے پاس آپشن بھی محدود ہیں

پہلے بھی کئی بار اس پلیٹ فارم سے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے اساتذہ اور طلبا کا جو استحصال کیا جا رہا ہے آواز اٹھا چکا لیکن یقین جانئے ایک گول دائرہ لگا کر تین منٹ کی فضول ویڈیو پر کمنٹس اور ویوز کی بھرمار ہوتی ہے لیکن جب ایسی پوسٹ کی جائے تو سب ستو پی کر سوئے رہتے ہیں پھر آپ لوگ یہ کہنے کے بھی حقدار نہیں کہ آپکی بیوروکریسی حکمران ایکشن کیوں نہیں لیتے

10 months ago | [YT] | 4