Gufran Islamic Vlogs786

Allah
hamare channel ko support karo follow karo like karo please mere bhai🌹
#I_LOVE_MUHAMMAD ﷺ
mere channel mein naat byan islami baten
Islam se Judi har chij milegi aapko
sabhi musalman bhaiyon se gujarish hai subscribe karo Mera channel aur hamen support karo. www.instagram.com/i_love_muhammad_m?igsh=dzYzejlqN…


Gufran Islamic Vlogs786

عشق ایک آگ ہے—مگر وہ آگ جو جلاتی نہیں، نکھارتی ہے یہ وہ نورانی تپش ہے جو اللہ کی طرف سے دل میں ڈالی جاتی ہے۔
جب یہ آگ دل میں اترتی ہے تو نفس کی میل کو پگھلا دیتی ہے،
خواہشوں کی زنگ آلود دیواریں گرنے لگتی ہیں، اور دل شفاف آئینے کی طرح اپنے رب کا عکس قبول کرنے لگتا ہے۔
یہی وہ عشق ہے جس کا ذائقہ انبیاء علیہم السلام، اولیاء اللہ اور صادقین نے چکھا یہ آگ حضرت موسیٰؑ کو طور پر ملی، محمد ﷺ کو غارِ حرا میں نور بن کر عطا ہوئی، اور ہر اس دل میں زندہ ہوتی ہے جو خود کو مٹا کر اللہ کے سپرد کر دے۔ یہ آگ جہنم کی نہیں، قرب کی ہے۔
یہ دل کو جلاتی ہے مگر گناہوں کو، یہ انسان کو توڑتی ہے مگر غرور کو، یہ تکلیف دیتی ہے مگر شفا کے لیے۔ جب یہ آگ بھڑکتی ہے تو آدمی دنیا کے شور میں رہ کر بھی اندر سے خاموش ہو جاتا ہے،
اس کی نظر لوگوں پر نہیں اللہ کی رضا پر ٹک جاتی ہے۔ یہی آگ “فنا” کی ابتدا ہے،اور اس سے “بقا باللہ” کا در کھلتا ہے۔جو اس آگ سے گھبرا گیا وہ رک گیا، اور جو اس میں جل کر صبر کر گیا وہ محبوب کے قریب کر دیا گیا۔
یہ آگ صرف اپنے لیے نہیں جلتی، یہ جل کر روشنی بنتی ہے تاکہ دوسرے اندھیروں سے نکل سکیں۔
یہی وجہ ہے کہ سچا عاشق خاموش ہوتا ہے مگر اس کی خاموشی دوسروں کے دلوں کو زندہ کر دیتی ہے پس جس دل میں اللہ کی محبت کی آگ آ جائے وہ دل خاک نہیں رہتا. وہ دل چراغ بن جاتا ہے۔

1 day ago | [YT] | 7

Gufran Islamic Vlogs786



🌙*`رمضان خود کو نئے سرے سے بنانے کا موقع:`*🌙

رمضان آنے والا ہے…
اور یہ صرف عبادات بڑھانے کا موسم نہیں،
یہ عادتیں بدلنے کا موسم ہے،
سوچ درست کرنے کا موسم ہے،
اور خود کو اللہ کے قریب لے جانے کا موسم ہے۔

*نبی ﷺ نے فرمایا:*
"رمضان وہ مہینہ ہے جس کا پہلا حصہ رحمت، درمیانی مغفرت اور آخری جہنم سے آزادی ہے"
📚 _[بیہقی]_

یہ مہینہ ہمیں وقتی نیکی نہیں،
مستقل تبدیلی دینے آیا ہے
اگر ہم نے اسے سنجیدگی سے لیا۔

آج نیت کریں:
یہ رمضان زندگی کا نیا باب ہوگا...
*ان شاءاللّٰہ 🤍*
شکریہ پوسٹ پڑھنے کا☝️😊

3 days ago | [YT] | 2

Gufran Islamic Vlogs786

بلائیں گے تجھے بھی سرورِ دیں
*دلِ محمود کیوں گھبرا رہا ہے*😭
*دل بڑا اداس ہے حضور ﷺ😭*
میں آؤں مدینے میری اوقات نہیں ہے: ۔🥹
*میری آنکھیں اس قابل بنا دیجیئے کہ آپ کو دیکھ سکوں 😭*
آنکھوں پر پڑے پردے ہٹا دیجئے
🙏😭🤲
دیدار کے قابل تو کہاں میری نظر ہے۔۔۔۔۔
یہ تو آپﷺ کی عنایت ہے کہ رخ آپ کا ادھر ہے😭😭😭😭
آقاﷺ
آ جائیے ناااااا
*😭اگر آپ بلا لیں تو بڑی بات نہیں ہے 😭😭*
کاش آپ سے ملاقات کا شرف میسر ہو جاۓ.....😭😭😭
😭اے والی مدینہ۔۔۔۔۔۔۔🙏😭
*مجھے کو بھی بلوائیے نا😭😭😭*

5 days ago | [YT] | 9

Gufran Islamic Vlogs786

تیری خوشبو_____ میری چادر
تیرے تیور______ میرا زیور
تیرا شیوہ ______میرا مسلک
و ر فعنا لک ذکرک ❤
میں ھوں قطرہ____ تو سمندر
میری دنیا______ تیرے اندر
نہ ولی ھوں ـــــــــــــــ نہ قلندر
تیرے سائے میں کھڑے ھیں
میرے جیسے تو بڑے ھیں
کوئ تجھ سا نہیں ھے بےشک !
و ر فعنا لک ذکرک ❤
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤

1 week ago | [YT] | 109

Gufran Islamic Vlogs786

˚. ⌯استغفر اللّٰه🫧
˚. ⌯ سُبحان اللّٰه🫧
˚. ⌯الحمدللّٰه🫧
˚. ⌯ لا إله إلا اللّٰه🫧
˚. ⌯اللّٰهُ أكبر🫧
˚. ⌯ سُبحان اللّٰه و بحمده🫧
˚. ⌯ سُبحان اللّٰه العَظيم🫧
˚. ⌯ استغفر اللّٰه و أتوبُ إليهِ🫧
˚. ⌯ لا حول و لا قوة إلا باللّٰه🫧
˚. ⌯ اللهُمَّ صلِ علىٰ نبينا محمد🫧

˚. ⌯ لا اله الا انتَ سُبحانك اني كُنت من الظالمينَ🫧
˚. ⌯حسبي اللّٰه لا اله الا هو عليه توكلت وهو رب العرش العظيم🫧
˚. ⌯اللهُمَّ ارزقني من حيث لا أحتسب🫧
˚. ⌯اللهُمَّ ثبتّ قَلبي علىٰ دينك🫧
˚. ⌯يارب رضاك والجَنة🫧
˚. ⌯اللهُمَّ احسن خاتمتي 🫧
˚. ⌯اللهُمَّ احشرني مع نبيك صلى الله عليه و سلم 🫧˚. ⌯اللهُمَّ آجرني مِن عذاب النار🫧
˚. ⌯اللهُمَّ˚ قِني عذابك يوم تُبعث عبادك. 🎀
سونے سے پہلے یہ دعا ضرور پڑھیں انشاء اللہ ہرمشکل آسان ہوگا

1 week ago | [YT] | 53

Gufran Islamic Vlogs786

*اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے قیمتی، کتنے قابل اور کتنے اہم ہیں؛*
*اگر آپ ناقدروں کے ہاتھ لگ جائیں تو آپ بیکار سمجھے جاتے ہیں۔*

1 week ago | [YT] | 73

Gufran Islamic Vlogs786

*🥺جـــــانِ عـــــالَــــمﷺ کــــا حُـــــلیہ مــــبارک 🥺*
1🌹چہرہ مبارک ﷺ
> حضور اقدس ﷺ کا چہرہ مبارک جمالِ الہی کا آئنیہ اور انوار و تجلیات کا مظہر تھا پرگوشت اور کسی قدر گول تھا 🥹
2🌹چشمان مبارک ﷺ
> آپﷺ کی مبارک آنکھیں بڑی اور قدرتِ الہی سے سرمگیں ( سرمہ والی) اور پلکیں دراز تھی آنکھوں کی سفیدی میں باریک سرخ ڈورے تھے 🥰
3🌹آبروئے مبارک ﷺ
> آپ ﷺ کی بھویں دراز اور باریک تھیں اور درمیان میں دونوں اس قدر متصل تھیں کہ دور سے ملی ہوئی معلوم ہوتیں 🥹
4🌹ناک مبارکﷺ
> آپ ﷺ کی ناک مبارک خوبصورت اور دراز تھی اور درمیان میں ابھراو نمایاں تھا اور ناک کی ہڈی پر ایک نور درخشاں تھا جو شخص دیکھتا تو اسے معلوم ہوتا کہ بلند ہے حالانکہ بلند نا تھی بلندی تو وہ نور تھا جو اسے گھیرے ہوئے تھا 😭
5🌹پیشانی مبارک ﷺ
> آپ ﷺ کی پیشانی مبارک ﷺ کشادہ تھی اور چراغ کی مانند چمکتی تھی 😭
*جس کے ماتھے شفاعت کا سہرا رہا*
*اس جبینِ سعادت پہ لاکھوں سلام*
6🌹کان مبارک ﷺ
> آپ ﷺ کے دونوں کان مبارک کامل و تام تھے قوت بصارت کی طرح اللّٰہ پاک نے آپ ﷺ کو قوت سماعت بھی کمال کی عطاء فرمائی تھی اس لئے آپ صحابہ کرام سے فرماتے کہ میں جو دیکھتا ہوں تم نہیں دیکھتے اور جو میں سنتا ہوں تم نہیں سنتے میں تو آسمان کی آواز بھی سن لیتا ہوں 😭
7🌹دہن مبارک ﷺ
آپ ﷺ کا منہ مبارک فراخ رخسار مبارک ہموار سامنے دانت مبارک کشادہ اور روشن و تاباں تھے جب آپ ﷺ کلام فرماتے تو ان سے نور نکلتا دکھائی دیتا تھا
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے: جب آپ ﷺ مسکراتے تو دیواریں روشن ہو جاتیں 😭حوالہ الخصائص الکبریٰ للسیوطی 1/ 127
8🌹لعابِ دہن مبارک ﷺ
> حضور ﷺ کے منہ مبارک کا لعاب پاک زخمیوں اور بیماروں کے لیے شفاء تھا🥹 *چناچہ فتح خیبر کے دن آپ ﷺ نے اپنا لعاب دہن حضرت علی مرتضیٰ رضی اللّٰہ عنہ کی آنکھوں میں ڈالا تو وہ فوراً تندرست ہو گئے گویا آنکھوں کا درد کبھی ہوا ہی نہ تھا 🥰*
9🌹دستِ مبارک ﷺ
> کفِ دست (ہتھیلیاں) اور بازو مبارک پرگوشت تھے
حضرت انس رضی اللّٰہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے کسی ریشمی کپڑے کو آپ ﷺ کی ہتھیلی مبارک سے زیادہ نرم نہیں پایا اور نہ کسی خوشبو کو آپ کی خوشبو سے بڑھ کر پایا حوالہ بخاری شریف حدیث 3561
10🌹موئے مبارک ﷺ
> سرمبارک کے بال نہ تو بہت گھنگریالے تھےاورنہ ہی بہت سیدھے بلکہ دونوں کے درمیان تھے داڑھی مبارک گھنی اسے کنگھی کرتے
ماشاءاللہ سبحان ❤☝️🥀🤲🤍

1 week ago | [YT] | 29

Gufran Islamic Vlogs786

*آج کــی حــدیـث:*

*نبی کریم ﷺ نے فرمایا:*
🍁 "کیا وہ شخص جو امام سے پہلے سر اٹھاتا ہے، اس بات سے نہیں ڈرتا کہ اللہ تعالیٰ اس کا سر گدھے کے سر میں تبدیل کر دے !؟"

> 📚 سنن ابن ماجہ : ۹٦١ صحیح
اللہ تعالیٰ سے جڑنے کا سفر ❤️

2 weeks ago | [YT] | 10

Gufran Islamic Vlogs786

*أَكْثِرُوا ذِكْرَ النَّبِی حَتّى يَقُولُوا مَجْنُونٌ*
نبیﷺ کا ذکر اتنا زیادہ کرو کہ لوگ *تمہیں "پاگل" کہنے لگیں......🫀*

3 weeks ago | [YT] | 51

Gufran Islamic Vlogs786

Masha allah

3 weeks ago | [YT] | 12