Dive into the beauty of the Persian language and the vibrant world of Iranian culture!
Whether you're a beginner eager to learn Persian or someone fascinated by the rich traditions, art, history, and lifestyle of Iran, this is the place for you. Through interactive lessons, cultural insights, and fascinating stories, I'll guide you on a journey to discover the essence of Iran, its language, and its timeless heritage.
Subscribe now and embark on a journey to speak Persian fluently and understand the soul of Iran! 🌹
Persian Language
زندگی میں رینڈم لوگ زیادہ خوبصورت ہوتے ہیں ، جن سے روز بات نہیں ہوتی ، لیکن جب ہو تو اچھے سے ہو جاتی ، کبھی مہینوں گزر جاتے ہیں ، کبھی ایسے ہی راہ چلتے ملاقات ہو جائے تو زور سے گلے لگتے ہیں ،
محبت سے۔۔۔ کوئی گلہ شکوہ نہیں ہوتا ، نہ ہماری امیدیں وابستہ ہوتی ان سے ، نہ دل ٹوٹتا ہے ، نہ وہ ہمارے مدمقابل ہوتے ہیں ۔۔۔
یہ جو ہماری زندگیوں میں بسٹ ہوتے ناں جو منفرد اور اکلوتے کا درجہ رکھتے ، ہم ہرٹ ہی ہوتے ہیں ، کبھی ناامید ہو کے، کبھی ان سے ہار کے ، کبھی اگنور ہو کے اور کبھی میسر نہ ہونے کا دکھ لیکر۔
وقت ساتھ میں نے سیکھا ہے انسان کو جذباتی نہیں ہونا چاہیے ، انسان کو چپ والا ہونا چاہیے ، خاموشی سے ، آزاد ہو ، پرسکون ہو ، سہہ جائے ۔۔۔
بس یہی سب خوب صورت ہے۔۔۔ اوور رئیکٹ ، جذباتی باتیں ، مجھے لگتا ہمیں ایکسپوز کر جاتی ہیں، ہمیں کمزور اور آسان ٹارگٹ بنا جاتی ہیں ۔
زندگی میں انکار کا فن لازمی سیکھنا چاہیے، میں انکار کے معاملے میں بہت عجیب ہوں، وہ وہ بوجھ اٹھا لیے زندگی میں جن کی استطاعت بھی نہیں تھی ، لیکن انکار کا طریقہ نہیں آیا ۔۔
ہمیشہ لگا کہ وہ ایسے سوچے گا کہ جھوٹ بول رہا ہوں۔ کرنا نہیں چاہتا ، لگ رہا ہے ، محسوس ہو رہا ہے لہذا ہاں ہے ۔۔ ایک سے معاملہ خراب ہوا تو باقیوں کے برے بھی سہہ لیے کہ لوگ کیا سوچیں گے بس تیرے ساتھ ہی کیوں ہوتا ہمیشہ ۔۔۔ ویسے میں اچھا مدمقابل ہوں ، لوگوں کو اچھے سے ان کے لہجے میں جواب دے لیتا ، لیکن اس کے بعد کچھ نہیں بچتا ۔۔۔ یہ بغاوت کی آخری کڑی ہوتی کہ آپ بھی بول جائیں ۔۔۔ انھیں بتا دیں کہ آپ کو سب سمجھ ہے اور سب دیکھائی دیتا ہے۔ یہ آخری پوائنٹ ہوتا ہے پھر لوگ باغی ہو جاتے ہیں۔ رشتوں سے ، سالوں کے تعلقات سے، آپ کے سارے بھلے بھول جاتے۔ بس اسی وجہ سے خاموشی بہتر ہوتی کہ بس چلتا رہے، چاہے جیسا بھی ہے ۔۔
6 months ago | [YT] | 1
View 1 reply
Persian Language
یہ میرا فخر، مرا سائبان، میرا غرور
نسب ملا ہے مجھے پدر کی شاں سے
وہ آفتاب بھی تھا، اور کہیں گھٹا بھی تھا
پدر کا سایہ رہا سر پہ مثلِ باراں سے
چراغِ جاں میں اجالا ہے ان کی نسبت سے
مرے وجود میں خوشبو ہے ان کے ایماں سے
وه میری روح میں شامل ہیں روشنی بن کر
حصارِ ذات ملا ہے انہی کی پہچاں سے
کمالِ صبر تھا، شفقت کا اِک ہنر بھی تھا
میں سرخرو ہوا باپ کے امتحاں سے
ہوا کے شور سے ڈرتا ہوں اب نہ موجوں سے
سبق لیا ہے مِرے دل نے ضبطِ طوفاں سے
تجھے خبر ہے، کہاں سے ملا ہنر یاسر؟
ترے سخن میں مہک ہے پدر کے فیضاں سے
8 months ago (edited) | [YT] | 2
View 0 replies
Persian Language
تماشائے جہاں میں مجھے دیکھنے والے
کبھی خلوتِ دل میں بھی آ کر مجھے دیکھ
لبوں پر تبسّم، مگر دل میں آہیں
پسِ خندۂ دل زدہ، یکسر مجھے دیکھ
جہاں کہہ رہا ہے، میں خوش ہوں بہت پر
تری دید کے بعد، مقدر مجھے دیکھ
سکوں کے طلبگار دل کو ملے کیا؟
خیالوں کے طوفاں میں اکثر مجھے دیکھ
میں آئینہ ہوں، پر مجھے آنکھ درکار
نظر کے سوا، اے میرے ہمسر! مجھے دیکھ
کبھی حسنِ ظاہَر پہ مت ہو فریفتہ
دلِ زخم خوردہ کے اندر مجھے دیکھ
غزل گو ہے "یاسر"، نہ سمجھو تماشہ
ہر اک شعر میں اُس کا جوہر مجھے دیکھ
9 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
Persian Language
سہے زخم و آلام ہم نے سہے ہم،
رہے بزمِ ظلمت میں روشن رہے ہم۔
جلی بستیاں، ٹوٹے آشیانے،
نہ بدلے قدم ایک پل بھی رہے ہم۔
بہا خوں زمیں پر، سکوتِ رضا تھا،
لبوں پر دُعا تھی، نہ حرفِ جفا تھا۔
لبوں پر فقط نامِ رب تھا سدا ہی،
نہ نفرت بڑھی دل میں، روشن رہے ہم۔
لہو سے زمیں جب ہوئی لال خوں میں،
نہ فریاد کی ہم نے شام و سحر میں،
سبق بدر و اُحد کا ہمیں یاد آیا،
ستم کے شرر میں بھی ثابت رہے ہم۔
قلم نوحہ گر، دل شکستہ سخن گو،
کہ یاسر کا ہر اشک کہتا ہے ہر سو،
ستم گر کو آخر شکستِ یقینی،
صداقت کے پرچم تلے بس رہے ہم۔
9 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
Persian Language
وہ لرزاں کفِ دست، وہ چشمِ نم
وہ لغزاں بدن، وہ شکستہ قدم
جو آغوش میں خواب بُنتے رہے
وہ پلکیں جھکائے ہیں آج بہم
کبھی گونجتی تھی صدا جو فلک
ابھی دم بخود ہو گئی دم بہ دم
شکستہ کمر، ناتواں دست و پا
سناتے ہیں اب قصۂ رنج و غم
خدایا! سدا ماں کا چہرہ فروز
پدر کی جبیں ہو درخشاں بہ دم
عطا ہو ہمیں خدمتِ والدین
ملے ان کی خوشنودیاں ہر قدم
نہ کم ہو کبھی فیضِ دعاؤں کا رنگ
نہ ٹوٹے کبھی اُن کا رشتہء کرم
دعا ہے یہی، اشک بارِ "یاسر"
رہے ان کی راحت کا عنواں ہم
9 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
Persian Language
ما تو را دادیم، ای جانِ جهان!
چشمهای جوشان زِ الطافِ نهان
کوثری دادیم سرشار از کرم
بحرِ بیپایان، زِ رحمت پر زِ نم
پس نماز آرد به درگاهم دلت
قربتی کن، تا شوی در مقبَلت
دشمنت را ما بُبُریم از نَسَب
اوست بینام و تویی ماندَه به لب
نسلِ تو، روحانی و پاک از هواست
بر فرازِ آسمانها، رهنماست
10 months ago | [YT] | 2
View 0 replies
Persian Language
سفر کی دھوپ میں چلتے ہوئے دکھ کم نہیں ہوتے
مگر جب شام ہوتی ہے تو صحرا بیٹھ جاتے ہیں
محبت ہو تو دل میں خوف کا سایہ نہیں رہتا
یہ وہ دریا ہے جس کی موج سے طوفاں نہیں آتا
خدا کے در پہ جھکنے سے میں رسوا ہو نہیں سکتا
یہاں عزت ملے ورنہ کوئی رتبہ نہیں آتا
نہ جانے کتنے غم چپکے سے دل میں بس گئے ہیں یوں
کہ جیسے خواب آنکھوں میں مگر جاگا نہیں آتا
ہر لمحہ جیتا ہوں، ہر پل میں خوشی بسا لیتا
یہ میری زندگی کا وہ سبق ہے جو بھولا نہیں آتا
محنت کی راہوں میں جو چلو گے، وہی پاؤ گے
کہ خوابوں کی تعبیر کبھی خود سے چھپتا نہیں آتا
یقین کامل ہے یاسر کو، ملے گی اس کو منزل بھی
کہ راہی بن کے جب نکلا، کبھی تھکنا نہیں آتا
10 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
Persian Language
🌿 ثمرِ آزمائش
آزمائش کی گھڑیاں، ثمر دے گئی،
غم کی راتیں ہمیں ہمسفر دے گئی۔
آگ تھی، مگر چمن بن گیا اب کی بار،
آسمانوں سے اک رہگزر دے گئی۔
چاہ میں ڈوبتے یوسفؑ کو رستہ ملا،
وہی راہ، اسے تخت و زر دے گئی۔
مچھلیوں کی زباں بن گئی راہِ نور،
یونسؑی کو وہ شاہی سفر دے گئی۔
جسمِ ایوبؑ پر جب ستم ٹوٹا سب،
ایک سجدہ اُسے چارہ گر دے گئی۔
زکریاؑ نے کی جب صدا بارگاہ،
التجا اُس کو نورِ نظر دے گئی۔
نوحؑ تنہا کھڑا قوم کے درد میں،
کشتیٔ صبر بحر و بر دے گئی۔
موسیٰؑی کو سمندر نے رستہ دیا،
راہِ فرعون کو دربدر دے گئی۔
عیسٰیؑ ابنِ مریم کو جب وقت آیا،
دشمنی، اُنؑ کو بال و پر دے گئی۔
اور احمدؐ پہ طعنوں کی بارش ہوئی،
پر وہی، اُس کو خیرِ کثیر دے گئی۔
خُدا سے امیدیں نہ توڑو کبھی،
وہ دعا میں بھی اک اثر دے گئی۔
یہ صدا ہے فقط ایک دل کا یقین،
یاسرؔی کو نویدِ سحر دے گئی۔
10 months ago | [YT] | 1
View 0 replies
Persian Language
آئینہ اور میں
آئنے میں خود کو دیکھا، اجنبی سا عکس تھا
آنکھ جیسے رہ گئی ہو، درد کی تشکیک تھا
چشمِ حیرت بے زباں تھی، لب پہ خاموشی کا راج
اور دل کا ہر تقاضا، محوِ استغراق تھا
کون ہوں میں؟ کیا تھا پہلے؟ اب کہاں گم ہو گیا؟
اک سوالِ لاجواب و بے صدا ادراک تھا
نقش سب دھندلا گئے تھے، رنگ بھی چھننے لگے
ایک سایہ رہ گیا تھا، جو فقط املاک تھا
تھی صدا لیکن صدا میں، اپنا ہی انکار تھا
آئنے میں جو کھڑا تھا، وہ کوئی کیاکاک تھا؟
خود گریزی خود شناسی سے بنی دیوار جب
پھر طلسمِ ذات کا ہر خواب بھی پوشاک تھا
کیا خبر تھی عکس ہی گم ہو چلے گا وقت میں
"یاسر" آخر خود شناسی کا بھی کیا افلاک تھا؟
10 months ago (edited) | [YT] | 1
View 0 replies
Persian Language
وصل جان
معانقے کو دو بدن کی شرط ہو لازم نہیں
دل وہی کافی ہیں جن کی دھڑکنیں ہوں ہم زباں
رابطہ آنکھوں کا ہو یا سانس کی خاموشیاں
کب کہا ہے عشق نے لب کی زباں ہو درمیاں؟
فاصلے لاکھوں سہی، احساس کی پرواز میں
دل سفر کرتے ہیں بے قیدِ مکاں و لا مکاں
جب نگاہیں بولتی ہیں، اور دلوں کی ہے صدا
پھر صدا سے بھی بڑھی ہوتی ہے خاموشی کی جاں
روح کا یہ اتصال ایسا کہ باقی کچھ نہ ہو
بے خودی، بےاختیاری، اور فنا کا اک نشاں
ہمنفَس وہ جس کی سانسوں میں مہک ہو زندگی
ہمسفر وہ جس کے دل میں ہو تمھارا رازداں
اُن دلوں کی داستاں کو شعر میں یوں کہہ گیا
رازِ وحدت بن گیا احساسِ یاسر درمیاں
10 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
Load more