Muttahida Qaumi Movement (Pakistan)

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)

Party Leader of MQM Pakistan the 4th largest political party of Pakistan.
Election symbol Kite
Political Activity of Pakistan ..

MNA Doctor Muhammad Farooq Sattar
Thanks For Watching
I m Senior Deputy Convener Dr Farooq Sattar
Political Worker Karachi Sindh ..

Ex: Convener MQM (Pakistan)
Ex: Parliamentary Leader
Ex: Provincial Minster Of Sindh Government
Ex: Federal Minister For Overseas Pakistanis
Ex : Young Mayor of Karachi
Ex : Senior Leader MQM & Head Of ORC

My Social Media Accounts :
Twitter , Instagram , Facebook , YouTube : DFSMQM


Political : Muttahida Qaumi Movement (Pakistan)
Student : All Pakistan Muttahidda Students Organization ( APMSO )
Charity : Khidmat-e-Khalq Foundation ( KKF )
Office : MQM Head Office, Karachi 184/Z-A Block 3 Bahadurabad
Home : PIB Colony Karachi

#Karachi #DFSMQM #DrFarooqSattar #FarooqSattar #MQMPakistan


Dr Farooq Sattar

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کی وفد ہمراہ مسجد خدیجہ الکبریٰ اسلام آباد آمد، سانحہ ترلائی پر اظہارِ تعزیت
ڈاکٹر فاروق ستار نے علماء کرام سے ملاقات کی اور گزشتہ دنوں ترلائی دھماکے کے شہداء کے لئے دعاء و فاتحہ خوانی کی۔۔۔!!!
ڈاکٹر فاروق ستار نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاء کی۔۔۔!!!
#MQMPakistan

3 days ago | [YT] | 21

Dr Farooq Sattar

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے اسلام آباد میں جاپانی سفارت خانے میں شہنشاہ جاپان کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور جاپانی سفیر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں شہنشاہ جاپان کی 66 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔۔۔!!!

#MQMPakistan

3 days ago | [YT] | 16

Dr Farooq Sattar

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار بھائی نے ممبر صوبائی اسمبلی فیصل رفیق بھائی، متحدہ یوتھ فورم کے محب کاظمی بھائی اور فرحہ محمود باجی کے ہمراہ "کراچی لیٹریچر فیسٹیول" میں شرکت کی اور مختلف اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے منتظمین سے ملاقات کی۔۔۔!

#MQMPakistan
#KhiF #KLF2026 #FarooqSattar

1 week ago | [YT] | 22

Dr Farooq Sattar

گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار سید امین الحق اور مرکزی کمیٹی کے اراکین بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں رمضان المبارک کے انتظامات، عوامی سحر و افطار، مستحقین کے لیے ریلیف اقدامات اور شہر کے اہم معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

شرکاء نے عوامی خدمات، فلاحی منصوبوں اور رمضان میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے عزم کو سراہا۔

14 فروری کو کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کانفرنس اور 15 فروری کو سانحہ گل پلازہ اور سانحہ ترلائی کے شہداء کے لیے عوامی اجتماع کی تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

#MQMPakistan #KhalidMaqbol #FarooqSattar #kamranTessori #Karachi

1 week ago | [YT] | 19

Dr Farooq Sattar

یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار، محترمہ نسرین جلیل، حیدر عباس رضوی سمیت مرکزی کمیٹی کے اراکین، مختلف مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران، اراکین سی او سی اور قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین نے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔۔۔!!!

#MQMPakistan
#KashmirSolidarityDay
#StandWithKashmir
#FreeKashmir
#KashmirUnderSiege
#IndianAtrocities
#RightToSelfDetermination
#Bahadurabad
#Karachi
#SolidarityWithKashmir #FarooqSattar

1 week ago | [YT] | 26

Dr Farooq Sattar

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و حق پرست رُکن قومی اسمبلی (حلقہ این اے 244) ڈاکٹر فاروق ستار بھائی نے اپنے ایم این اے فنڈ سے سرجانی ٹاؤن سیکٹر L-1 میں N-3 پمپ تا کوئٹہ مرسلین ہوٹل ایک کلو میٹر سے زائد تعمیر ہونے والی دو رویا/ ڈبل سڑک کا جائزہ لیا اور اہل علاقہ سے ملاقاتیں کیں۔

برسوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کی تعمیر پر اہل علاقہ نے ڈاکٹر فاروق ستار بھائی سے اظہارِ تشکر کیا، ڈاکٹر فاروق ستار بھائی نے ذمہ داران کو حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔۔۔!!!

اس موقع پر انکے ہمراہ سرجانی ٹاؤن انچارج جنید حیات بھائی اور اراکینِ ٹاؤن و این اے کمیٹی بھی موجود تھے۔۔۔!!!

#FarooqSattar #DrFarooqSattar #Karachi #MQMPakistan

1 week ago | [YT] | 21

Dr Farooq Sattar

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و رُکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور انہیں خراجِ عقیدت

آج 5 فروری کا دن ہم مظلوم کشمیریوں سے یومِ یکجہتی کے طور پر منارہے ہیں، پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں اپنی آواز سے آواز ملا کر یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے، کشمیریوں کی آزادی انکا اولین حق ہے، بے شمار مظالم کے باوجود کشمیریوں کے بلند حوصلے ایک آزاد صبح کی جدوجہد کر رہے ہیں، اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہم جلد کشمیر کو آزاد دیکھیں آمین، پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی آزادی میں ہر طرح سے اُنکے ساتھ ہے، آج کے دن میں اپنے تمام کشمیری بہن بھائیوں کو خراجِ عقیدت و سلام تحسین پیش کرتا ہوں۔

#MQMPakistan #KashmirDay #Kashmir

1 week ago | [YT] | 20

Dr Farooq Sattar

"لرننگ ریسورسز نیٹ ورک" کی جانب سے کراچی کے نجی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار بھائی نے شرکت کی اور تقریب کے شرکاء سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے تعلیم کے موضوع پر گفتگو کی۔۔۔!!!

#MQMPakistan

1 week ago | [YT] | 15

Dr Farooq Sattar

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ شبِ برات کے موقع پر کراچی کے مختلف قبرستانوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے قبرستانوں میں کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور سہولیات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر مرحومین کے ایصالِ ثواب اور پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ گورنر سندھ نے شہریوں میں کھانا بھی تقسیم کیا اور قبرستانوں میں لگائے گئے مختلف فلاحی و خدماتی اسٹالز کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے عوام سے ملاقات کی اور دعاؤں میں شرکت کی۔

#MQMPakistan #shabebarat #Karachi #Pakistan

1 week ago | [YT] | 26

Dr Farooq Sattar

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و رُکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کا شبِ برات کے موقع پر دعائیہ پیغام

شبِ برات فضیلت اور برکتوں والی رات ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس مبارک رات کی برکت سے پوری پاکستانی قوم کو پریشانیوں سے نجات ملے، اللہ تعالیٰ شبِ برات کے موقع پر کی جانے والی ہماری عبادات کو قبول فرمائے آمین۔

#MQMPakistan #shabebaratmubarak

1 week ago | [YT] | 32