Welcome to SN TIME PK – Your Trusted Source for News, Current Affairs & Public Voice.

SN TIME PK is a professional digital platform dedicated to delivering authentic, timely and unbiased news, public opinions, and engaging stories. Our mission is simple yet powerful: to bring truth, awareness, and the voice of the people directly to you.

✅ Government & Political Analysis – Neutral and fact-based reporting on policies and deci entertained.

🎥 Our Content Policy:
All videos on SN TIME PK are original and self-produced. We strictly follow YouTube’s Community Guidelines and Copyright Policies. Every video is recorded with our own equipment, ensuring authenticity, credibility, and professionalism. We never upload pirated or unauthorized content.

👉 Join us today! Subscribe to SN TIME PK and hit the bell icon 🔔 to stay updated with real stories, real opinions, and real news – because your voice matters.


SN TIME PK

رات اس وقت بنی گالہ عمران خان کی بہنوں کی ہنگامی پریس کانفرس

8 hours ago | [YT] | 22

SN TIME PK

سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہن علیمہ خان سے متعلق بیانات پر پی ٹی آئی نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے بیانات کا جائزہ لیا گیا اور پارٹی قیادت نے اڈیالہ ملاقاتوں کے بعد علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا۔

اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکشن لینے سے قبل پارٹی کی قیادت نے تمام انٹرویوز اور بیانات کی تفصیلات بھی منگوائیں، ویڈیوز اور بیانات کا جائزہ لینے کے بعد علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے اہلخانہ سے متعلق کوئی بھی بیان برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے بہت سی باتیں کی ہیں، علی امین گنڈاپور نے بہت کچھ کہا، یقین دلاتا ہوں کہ اس کا جواب دیا جائے گا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کوئی قرض نہیں رکھا جائے گا لیکن آج وہ دن نہیں ہے، علی امین گنڈاپور کی تمام باتوں اور بیانات کا جواب دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو پارٹی سے فارغ کرنیکا فیصلہ کیا ہے

یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ

پارٹی کے اپنے لوگ ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو گمراہ کر رہے اور انہیں اندھیرے میں رکھ رہے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والے رہنما انہیں زمینی حقائق کے برعکس “عجیب و غریب کہانیاں” سنا کر خوش کرتے ہیں۔ خان صاحب کو بتایا جاتا ہے کہ پوری لیڈرشپ میدان میں تیار کھڑی ہے اور ملک میں انقلاب آ چکا ہے

، جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ 5 اکتوبر کو فیض آباد پل کے نیچے بمشکل 15 لوگ بھی موجود نہیں تھے۔

اس ناکامی کے باوجود عمران خان کو جیل میں یہ رپورٹ دی گئی کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر 3 لاکھ سے زائد لوگ نکلے ہوئے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے اپنے ہی لوگ عمران خان کے ساتھ مخلص نہیں ہیں اور انہیں دھوکہ دے رہے ہیں۔

13 hours ago | [YT] | 912

SN TIME PK

خیبر پختون خواہ ہاؤس پر اسلام پولیس کا حملہ

1 day ago | [YT] | 5

SN TIME PK

نورین نیازی کی جانب سے آرمی چیف کے نام:
آپ خود کو ایک مسلم فوج کے سربراہ کے طور پر پیش کرتے ہیں اور اپنی تقاریر میں قرآنِ مجید کی آیات کا حوالہ دیتے ہیں، مگر آپ کے اعمال ان آیات کی کھلی توہین ہیں۔ ایک ایسے شخص کے طور پر جو خود کو ایمان اور شریعت کا علمبردار ظاہر کرتا ہے، آپ کا طرزِ عمل نہ صرف افسوسناک بلکہ ناقابلِ معافی ہے۔

قوم پوری طرح بیدار ہو چکی ہے، اور دنیا بھر کی نظریں عمران خان کے ساتھ کیے جانے والے ظالمانہ، غیر انسانی اور قابلِ نفرت سلوک پر جمی ہوئی ہیں۔ یہ سلوک صرف ایک فرد پر نہیں بلکہ قانون، انصاف اور انسانیت پر حملہ ہے۔ عمران خان کے بنیادی قانونی اور انسانی حقوق کو پامال کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اس وقت کھلی قانون شکنی، جبر اور غیر اسلامی طرزِ حکمرانی کے شکنجے میں ہے۔

یاد رکھیے، اقتدار عارضی ہوتا ہے مگر احتساب اٹل۔ تاریخ خاموش نہیں رہتی، اور نہ ہی اللہ کا انصاف۔ یہ وقت آپ کے عہدے، آپ کے دعوؤں، اور آپ کے ایمان کا کڑا امتحان ہے—اور اس امتحان کا فیصلہ دنیا سے پہلے ربِّ کائنات کرے گا

1 day ago | [YT] | 2,068

SN TIME PK

علیمہ خان کا اہم پیغام
ہماری مانگ شروع سے واضح رہی ہے: عمران خان کا معائنہ اور علاج خصوصی ماہر ڈاکٹروں کے ذریعے ہونا چاہیے، اور اس دوران ان کے ذاتی ڈاکٹر (ڈاکٹر عاصم یوسف) کے ساتھ ایک خاندانی رکن بھی موجود ہو، شفا انٹرنیشنل اسلام آباد میں۔

حکومت نے ہمارے ڈاکٹروں کی طرف سے تجویز کردہ ماہر کو مسترد کر دیا، اس لیے انہیں متبادل نام فراہم کیے گئے۔ ہم نے خاندان کی نمائندگی کے لیے ڈاکٹر اُزما خان کا نام دیا۔ ہمیں بتایا گیا کہ عمران خان کی بہنوں کو اجازت نہیں دی جائے گی اور ہمیں خاندان کی نمائندگی کے لیے کوئی متبادل نام دینا ہوگا۔ پھر ہم نے اپنے کزن ڈاکٹر نوشیرون برکی کا نام دیا تاکہ وہ خاندان کی نمائندگی کریں۔ ہمیں بہت تکلیف ہوئی جب ان کا نام بھی مسترد کر دیا گیا۔

یہ ناقابل قبول ہے! ہماری تشویش بڑھ رہی ہے کہ وہ ہمارے خاندان کے رکن کو موجود رہنے سے کیوں روک رہے ہیں؟ کیا دونوں نام (ڈاکٹر اُزما اور ڈاکٹر نوشیرون) اس لیے مسترد کیے جا رہے ہیں کیونکہ وہ انتہائی قابل ماہر ڈاکٹر ہیں؟

2 days ago | [YT] | 2,345

SN TIME PK

لندن میں پاکستانیوں کا زبردست احتجاج

2 days ago | [YT] | 36

SN TIME PK

لندن میں عمران خان کے علاج اور صحت کے خوالے پاکستانیوں کا احتجاج عمران خان کی رہائی اور کی ذاتی ڈاکٹر تک رسائی کا مطالبہ
ویڈیو تھوڑی میں

2 days ago | [YT] | 427

SN TIME PK

صحافی کا گنڈاپور سے سخت سوال آپ کیوں دوبارہ میدان میں اگئے ؟

3 days ago | [YT] | 9

SN TIME PK

جب بات عمران خان کی ہوگی تو علی امین گنڈاپور سہیل آفریدی آپ کو ایسے نظر ائیں گے

3 days ago | [YT] | 2,097