رمضان المبارک میں کھانے پینے کی چیزوں کی تصاویر اور اسٹیٹس پوسٹ کرنے سے گریز کریں، کیونکہ یہ کسی ضرورت مند یا غریب کے دل کو تکلیف دے سکتا ہے۔ آئیں اس بابرکت مہینے میں احساس، ہمدردی اور سادگی کو ترجیح دیں
ماہرین نے ایپسٹین فائلز کیس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کونسل کے آزاد ماہرین کے پینل کا کہنا ہے کہ امریکی محکمۂ انصاف کی جاری کردہ دستاویزات میں بیان کیے گئے جرائم نسل پرستی، بدعنوانی اور شدید عورت دشمنی کے پس منظر میں سرزد ہوئے۔
ماہرین کے پینل کا کہنا ہے کہ ایپسٹین کی لاکھوں فائلیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ایک عالمی مجرمانہ نیٹ ورک موجود تھا۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک نے ایسے اقدامات کیے جو قانونی طور پر انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں اور آزاد، جامع اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے متقاضی ہیں۔
کی پوری ٹیم کی جانب سے اہلِ وطن کو رمضان المبارک کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے کو ہم سب کے لیے رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا ذریعہ بنائے۔ آمین
ملک بھر کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک 1447ھ کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئی ہیں۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق پاکستان میں پہلا روزہ بروز جمعرات، 19 فروری کو رکھا جائے گا۔ ملک بھر کی مساجد میں نمازِ تراویح کا اہتمام آج رات کیا جائے گا جبکہ عوام میں رمضان المبارک کی آمد پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
SIALKOT NEWS AND VIEWS
کی پوری ٹیم کی جانب سے اہلِ وطن کو رمضان المبارک کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے کو ہم سب کے لیے رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خاموش پس پردہ کوششوں کے نتیجے میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان کی آنکھوں کے معائنے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کیلئے رابطے ممکن ہوئے، تاہم یہ عمل علیمہ خان کے بدلتے موقف کے باعث بارہا تعطل کا شکار رہا۔ ذرائع کے مطابق، اعلیٰ عسکری قیادت سے قربت کے حوالے سے پہچانے جانے والے محسن نقوی نے ایسے وقت میں دونوں جانب رابطے کا خلاء پُر کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا جب کوئی باضابطہ رابطہ موجود نہ تھا، اور اس طرح اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی کے باہمی اتفاق سے طبی معائنے کا انتظام یقینی بنانے کی راہ ہموار کی گئی۔ طے شدہ مفاہمت کے تحت حکومت نے کئی ڈاکٹروں پر مشتمل ایک آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دینے پر آمادگی ظاہر کی جبکہ پی ٹی آئی کو ایک آزاد معالج نامزد کرنے کی اجازت دی گئی۔ پی ٹی آئی نے ڈاکٹر ندیم قریشی کا نام پیش کیا جسے حکام نے قبول کر لیا۔ حکومت نے پی ٹی آئی کو یہ اختیار بھی دیا کہ وہ اس عمل کی نگرانی کیلئے فیملی کے ایک نمائندے کو نامزد کرے۔ ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی نے علیمہ خان سے مشاورت کے بعد، ابتدائی طور پر عمران خان کے بھانجے قاسم زمان کو بطور خاندانی نمائندہ نامزد کیا۔ حکومت نے قاسم زمان کے نام پر اتفاق کر لیا تھا، تاہم بعد ازاں علیمہ خان نے یہ نام واپس لے لیا اور پیغام دیا گیا کہ اس حیثیت سے ڈاکٹر نوشیروان برکی کو شریک کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق جب پس پردہ یہ تبادلۂ خیال جاری تھا تو علیمہ خان سوشل میڈیا پر مختلف نوعیت کی پوسٹس بھی شیئر کر رہی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ پی ٹی آئی کے نامزد کردہ آزاد ڈاکٹر کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جا سکتا تھا، لیکن کسی خاندانی ڈاکٹر کو بطور نمائندہ شامل کرنا ممکن نہیں تھا، لہٰذا پی ٹی آئی سے کہا گیا کہ وہ خاندان کے کسی غیر ڈاکٹر رکن کو نامزد کرے۔ ذرائع کے مطابق بار بار تبدیلیوں کے باعث تاخیر اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی، جس پر خود پی ٹی آئی کے بعض رہنما اوراپوزیشن اتحاد کے وہ افراد بھی حیران ہوئے جو اس عمل پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ پی ٹی آئی نے یہ تجویز بھی دی کہ عمران خان کو داخلے کیلئے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔ حکومت نے جواب دیا کہ اسپتال میں داخلہ صرف میڈیکل بورڈ کی سفارش پر منحصر ہوگا اور سپریم کورٹ کے حکم میں پیشگی داخلے کی کوئی ہدایت موجود نہیں‘حکام نے یہ موقف پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تک پہنچایا اور ایک متوازن اور مستقل حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جب اپوزیشن کی جانب سے کوئی متبادل انتظام حتمی نہ ہو سکا تو پی ٹی آئی کے نامزد کردہ ڈاکٹر سمیت آزاد میڈیکل بورڈ اڈیالہ جیل پہنچا اور عمران خان کا معائنہ کیا۔ پی ٹی آئی کو نمائندہ بھیجنے کی دعوت دی گئی تھی، تاہم معائنے کے وقت کوئی نمائندہ موجود نہ تھا۔ معائنے کے بعد، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور علامہ راجہ ناصر عباس کو ڈاکٹروں سے ملاقات کیلئے لیجایا گیا جہاں انہیں نتائج سے آگاہ کیا گیا۔ حکومت نے معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں کی پی ٹی آئی سے وابستہ لاہور کے معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا سے ٹیلیفونک مشاورت بھی ممکن بنائی۔ بورڈ نے آنکھوں کے کسی سنگین عارضے کی نشاندہی نہیں کی، ایک آنکھ کی بینائی 6/6 اور دوسری کی 6/9 ریکارڈ کی گئی اور ہلکے نمبر کے چشمے کی سفارش کی گئی۔
خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے محسن نقوی نے فیلڈ مارشل سے بھی بات کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سب سے زیادہ کوششیں محسن نقوی نے کیں۔
کے پی کے سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی واحد شخص ہیں جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آنکھوں کے معائنہ سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق ماہر امراضِ چشم کے میڈیکل بورڈ میں الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان بھی شامل تھے۔
بانی پی ٹی آئی کی عینک کے ساتھ دائیں آنکھ کی بینائی بہتر ہو کر 6/9 اور بائیں آنکھ کی بینائی 6/6 ہے۔
علاوہ ازیں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے کسی عہدیدار کی ملاقات نہیں ہوجاتی، دھرنا جاری رکھا جانا چاہیے۔
اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا کہ ہمارا دھرنا جاری ہے جبکہ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سے کوئی پارٹی عہدیدار نہیں ملتا ہم دھرنا جاری رکھیں گے۔
پاکستانی ٹیم کو بھارت سے 4ماہ میں چوتھی شکست، وائٹ بال فارمیٹ میں قومی ٹیم روایتی حریف سے 16میں سے 13میچ ہارے ، عوام مایوس ، کرکٹ سسٹم کب بہتر ہوگا؟سوالات اٹھنے لگے، بھارت کی T-20میں پاکستان کیخلاف مسلسل آٹھویں فتح، چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعدقومی ٹیم نے روایتی حریف کیخلاف آخری میچ چار ستمبر2022کو دبئی میں جیتا ،کپتانوں میں مصافحہ پھر نہ ہوسکا۔اتوار کو کولمبو میں ہونے والے پاک بھارت میچ کا دلچسپ پہلو یہ تھا کہ پاکستان کے چار بولروں سلمان آغا،عثمان طارق،محمد نواز اورصائم ایوب نے 14اوورز میں مجموعی طور پر87رنز دیئے جبکہ تین بولروں شاہین شاہ آفریدی،ابرار احمد اور شاداب خان نےچھ اوورزمیں86رنز دیئے جو پاکستان کی ہار کا سبب بنے ۔فہیم اشرف کو کپتان نے مسلسل تیسرے میچ میں بولنگ نہیں دی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم حالیہ سالوں میں بھارت کے خلاف وائٹ بال فارمیٹ میں بدترین کارکردگی دکھاکر مسلسل شکستوں سے دوچار ہورہی ہے جس سے پاکستان کے کرکٹ نظام پر سوال اٹھ رہے ہیں۔2017میں اوول میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان وائٹ بال فارمیٹ(ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل) کے16میچ ہوئے جن میں سے13میں بھارت کامیاب رہا جبکہ دو میں فتح پاکستان کو ملی ایک میچ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں بھارت کا پلہ بھاری ہے۔۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں کے درمیان مجموعی طور پر9میچ ہوئے ہیں۔بھارت نے 8میں کامیابی حاصل کی جبکہ 2021میں دبئی میں پاکستان کو واحد کامیابی ملی۔چار ستمبر2022میں پاکستان نے آخری بار بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل دبئی میں ایشیا کپ میچ میں پانچ وکٹ سے جیتا تھا ۔اس کے بعددونوں ٹیمیں چھ بار آمنے سامنے آئیں اور تمام میچ بھارت نے جیتے۔پاکستان کو مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔2022میں میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں شکست ہوئی جبکہ جون2024میں نیویارک میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ6رنز سے جیتا۔امریکا میں ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم120رنز کا ہدف عبور کرنے میں ناکام رہی۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے ایک دن میں دو ریلیف، وفاقی وزیر پارلیمانی امور فضل چوہدری نے کہا کہ صحت کے پیش نظر عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بیٹوں سے بھی انکی بات کرادی گئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، عمران خان کی بیماری اور علاج کیلئے میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کا علاج ماہرین امراض چشم ایک خصوصی ادارے میں کرینگے، پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بتایا گیا ہے بانی کو شفاء انٹرنیشنل لے جانے کیلئے حکومت رضا مند ہے۔
ادھر اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا دھرنا دوسرے روز میں جاری رہا، بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو علاج کی سہولتیں ملنے تک احتجاج جاری رہے گا ، راجا ناصر عباس نے کہا ہمارا کھانا پانی بند ہے مگر ہار نہیں مانیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور انکی صحت کے پیش نظر انہیں ہسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، تحریک انصاف کو چاہیے کہ بے بنیاد پروپیگنڈا یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کریں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے، اس معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کی بجائے قومی سنجیدگی اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔
علاوہ ازیں عمران خان کی انکے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی میں سزا کاٹنے والے سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز برطانیہ میں مقیم اپنے دو بیٹوں قاسم اور سلیمان سے بذریعہ فون بات کی۔
جیل حکام نے فون پر بات کروانے کی تصدیق کی اور کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر بچوں سے بات کرادی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں سے تقریباً آدھ گھنٹہ تفصیلی گفتگو کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے عمران خان کی آنکھ کا علاج کروانے سے متعلق تفصیل بتادی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ کیا جائے گا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ماہرینِ امراضِ چشم ایک خصوصی طبی ادارے میں علاج کرینگے، بانی پی ٹی آئی کے علاج، معائنہ کی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائے گی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کے احتجاجی دھرنے دوسرے روز بھی جاری رہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس، محمود اچکزئی اور بیرسٹر گوہر پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں، سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما کے پی کے ہاؤس میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔دونوں مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔
اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہمارا دھرنا جاری ہے اور جاری رہے گا،ہمارا پانی اور کھانا بند کر دیا گیا ہے لیکن ہم ہار نہیں مانیں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے شروع ہونا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے مقابلے کے بارش سے متاثر ہونے کے امکانات کم ہونے لگے۔
کولمبو میں آج بارش کے امکانات بتدریج کم ہو رہے ہیں، آج کولمبو میں مختلف اوقات میں بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
سری لنکا کے محکمۂ موسمیات کے مطابق بادل چھائیں رہیں گے، میچ کے اوقات میں طوفانی بارش کا امکان نہیں ہے۔
دوسری جانب شائقینِ کرکٹ پُرامید ہیں کہ اتوار کے روز ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔
Sialkot News And Views
نائیجیریا کی زمفارا ریاست کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کرکے کم از کم 50 افراد کو قتل کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق مسلح افراد نے شام تقریباً 5 بجے حملہ شروع کیا اور صبح ساڑھے 3 بجے تک کارروائیاں جاری رکھیں۔
اس موقع پر حملہ آوروں نے گھروں کو آگ لگا دی اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں پر فائرنگ بھی کی۔
رپورٹس کے مطابق کارروائی کے دوران مسلح افراد نے متعدد خواتین اور بچوں کو بھی اغوا کرلیا۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد متاثرہ افراد کو قریبی شہر میدوگوری منتقل کیا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے خواتین اور بچوں کو یرغمال بھی بنایا۔
مقامی رکن اسمبلی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ اغوا کیے گئے افراد کی درست تعداد فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔
2 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
Sialkot News And Views
Subscribe
#sialkotnewsandviews
احساس کی بات
رمضان المبارک میں کھانے پینے کی چیزوں کی تصاویر اور اسٹیٹس پوسٹ کرنے سے گریز کریں،
کیونکہ یہ کسی ضرورت مند یا غریب کے دل کو تکلیف دے سکتا ہے۔
آئیں اس بابرکت مہینے میں احساس، ہمدردی اور سادگی کو ترجیح دیں
4 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
Sialkot News And Views
ماہرین نے ایپسٹین فائلز کیس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کونسل کے آزاد ماہرین کے پینل کا کہنا ہے کہ امریکی محکمۂ انصاف کی جاری کردہ دستاویزات میں بیان کیے گئے جرائم نسل پرستی، بدعنوانی اور شدید عورت دشمنی کے پس منظر میں سرزد ہوئے۔
ماہرین کے پینل کا کہنا ہے کہ ایپسٹین کی لاکھوں فائلیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ایک عالمی مجرمانہ نیٹ ورک موجود تھا۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک نے ایسے اقدامات کیے جو قانونی طور پر انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں اور آزاد، جامع اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے متقاضی ہیں۔
4 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
Sialkot News And Views
SIALKOT NEWS AND VIEWS
کی پوری ٹیم کی جانب سے اہلِ وطن کو رمضان المبارک کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے کو ہم سب کے لیے رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا ذریعہ بنائے۔ آمین
4 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
Sialkot News And Views
*🔴 بریکنگ نیوز*
ملک بھر کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک 1447ھ کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئی ہیں۔
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق پاکستان میں پہلا روزہ بروز جمعرات، 19 فروری کو رکھا جائے گا۔
ملک بھر کی مساجد میں نمازِ تراویح کا اہتمام آج رات کیا جائے گا جبکہ عوام میں رمضان المبارک کی آمد پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
SIALKOT NEWS AND VIEWS
کی پوری ٹیم کی جانب سے اہلِ وطن کو رمضان المبارک کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے کو ہم سب کے لیے رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
5 days ago | [YT] | 1
View 0 replies
Sialkot News And Views
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خاموش پس پردہ کوششوں کے نتیجے میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان کی آنکھوں کے معائنے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کیلئے رابطے ممکن ہوئے، تاہم یہ عمل علیمہ خان کے بدلتے موقف کے باعث بارہا تعطل کا شکار رہا۔ ذرائع کے مطابق، اعلیٰ عسکری قیادت سے قربت کے حوالے سے پہچانے جانے والے محسن نقوی نے ایسے وقت میں دونوں جانب رابطے کا خلاء پُر کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا جب کوئی باضابطہ رابطہ موجود نہ تھا، اور اس طرح اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی کے باہمی اتفاق سے طبی معائنے کا انتظام یقینی بنانے کی راہ ہموار کی گئی۔ طے شدہ مفاہمت کے تحت حکومت نے کئی ڈاکٹروں پر مشتمل ایک آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دینے پر آمادگی ظاہر کی جبکہ پی ٹی آئی کو ایک آزاد معالج نامزد کرنے کی اجازت دی گئی۔ پی ٹی آئی نے ڈاکٹر ندیم قریشی کا نام پیش کیا جسے حکام نے قبول کر لیا۔ حکومت نے پی ٹی آئی کو یہ اختیار بھی دیا کہ وہ اس عمل کی نگرانی کیلئے فیملی کے ایک نمائندے کو نامزد کرے۔ ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی نے علیمہ خان سے مشاورت کے بعد، ابتدائی طور پر عمران خان کے بھانجے قاسم زمان کو بطور خاندانی نمائندہ نامزد کیا۔ حکومت نے قاسم زمان کے نام پر اتفاق کر لیا تھا، تاہم بعد ازاں علیمہ خان نے یہ نام واپس لے لیا اور پیغام دیا گیا کہ اس حیثیت سے ڈاکٹر نوشیروان برکی کو شریک کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق جب پس پردہ یہ تبادلۂ خیال جاری تھا تو علیمہ خان سوشل میڈیا پر مختلف نوعیت کی پوسٹس بھی شیئر کر رہی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ پی ٹی آئی کے نامزد کردہ آزاد ڈاکٹر کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جا سکتا تھا، لیکن کسی خاندانی ڈاکٹر کو بطور نمائندہ شامل کرنا ممکن نہیں تھا، لہٰذا پی ٹی آئی سے کہا گیا کہ وہ خاندان کے کسی غیر ڈاکٹر رکن کو نامزد کرے۔ ذرائع کے مطابق بار بار تبدیلیوں کے باعث تاخیر اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی، جس پر خود پی ٹی آئی کے بعض رہنما اوراپوزیشن اتحاد کے وہ افراد بھی حیران ہوئے جو اس عمل پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ پی ٹی آئی نے یہ تجویز بھی دی کہ عمران خان کو داخلے کیلئے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔ حکومت نے جواب دیا کہ اسپتال میں داخلہ صرف میڈیکل بورڈ کی سفارش پر منحصر ہوگا اور سپریم کورٹ کے حکم میں پیشگی داخلے کی کوئی ہدایت موجود نہیں‘حکام نے یہ موقف پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تک پہنچایا اور ایک متوازن اور مستقل حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جب اپوزیشن کی جانب سے کوئی متبادل انتظام حتمی نہ ہو سکا تو پی ٹی آئی کے نامزد کردہ ڈاکٹر سمیت آزاد میڈیکل بورڈ اڈیالہ جیل پہنچا اور عمران خان کا معائنہ کیا۔ پی ٹی آئی کو نمائندہ بھیجنے کی دعوت دی گئی تھی، تاہم معائنے کے وقت کوئی نمائندہ موجود نہ تھا۔ معائنے کے بعد، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور علامہ راجہ ناصر عباس کو ڈاکٹروں سے ملاقات کیلئے لیجایا گیا جہاں انہیں نتائج سے آگاہ کیا گیا۔ حکومت نے معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں کی پی ٹی آئی سے وابستہ لاہور کے معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا سے ٹیلیفونک مشاورت بھی ممکن بنائی۔ بورڈ نے آنکھوں کے کسی سنگین عارضے کی نشاندہی نہیں کی، ایک آنکھ کی بینائی 6/6 اور دوسری کی 6/9 ریکارڈ کی گئی اور ہلکے نمبر کے چشمے کی سفارش کی گئی۔
6 days ago | [YT] | 2
View 0 replies
Sialkot News And Views
خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے محسن نقوی نے فیلڈ مارشل سے بھی بات کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سب سے زیادہ کوششیں محسن نقوی نے کیں۔
کے پی کے سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی واحد شخص ہیں جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آنکھوں کے معائنہ سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق ماہر امراضِ چشم کے میڈیکل بورڈ میں الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان بھی شامل تھے۔
بانی پی ٹی آئی کی عینک کے ساتھ دائیں آنکھ کی بینائی بہتر ہو کر 6/9 اور بائیں آنکھ کی بینائی 6/6 ہے۔
علاوہ ازیں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے کسی عہدیدار کی ملاقات نہیں ہوجاتی، دھرنا جاری رکھا جانا چاہیے۔
اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا کہ ہمارا دھرنا جاری ہے جبکہ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سے کوئی پارٹی عہدیدار نہیں ملتا ہم دھرنا جاری رکھیں گے۔
6 days ago | [YT] | 2
View 0 replies
Sialkot News And Views
پاکستانی ٹیم کو بھارت سے 4ماہ میں چوتھی شکست، وائٹ بال فارمیٹ میں قومی ٹیم روایتی حریف سے 16میں سے 13میچ ہارے ، عوام مایوس ، کرکٹ سسٹم کب بہتر ہوگا؟سوالات اٹھنے لگے، بھارت کی T-20میں پاکستان کیخلاف مسلسل آٹھویں فتح، چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعدقومی ٹیم نے روایتی حریف کیخلاف آخری میچ چار ستمبر2022کو دبئی میں جیتا ،کپتانوں میں مصافحہ پھر نہ ہوسکا۔اتوار کو کولمبو میں ہونے والے پاک بھارت میچ کا دلچسپ پہلو یہ تھا کہ پاکستان کے چار بولروں سلمان آغا،عثمان طارق،محمد نواز اورصائم ایوب نے 14اوورز میں مجموعی طور پر87رنز دیئے جبکہ تین بولروں شاہین شاہ آفریدی،ابرار احمد اور شاداب خان نےچھ اوورزمیں86رنز دیئے جو پاکستان کی ہار کا سبب بنے ۔فہیم اشرف کو کپتان نے مسلسل تیسرے میچ میں بولنگ نہیں دی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم حالیہ سالوں میں بھارت کے خلاف وائٹ بال فارمیٹ میں بدترین کارکردگی دکھاکر مسلسل شکستوں سے دوچار ہورہی ہے جس سے پاکستان کے کرکٹ نظام پر سوال اٹھ رہے ہیں۔2017میں اوول میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان وائٹ بال فارمیٹ(ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل) کے16میچ ہوئے جن میں سے13میں بھارت کامیاب رہا جبکہ دو میں فتح پاکستان کو ملی ایک میچ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں بھارت کا پلہ بھاری ہے۔۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں کے درمیان مجموعی طور پر9میچ ہوئے ہیں۔بھارت نے 8میں کامیابی حاصل کی جبکہ 2021میں دبئی میں پاکستان کو واحد کامیابی ملی۔چار ستمبر2022میں پاکستان نے آخری بار بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل دبئی میں ایشیا کپ میچ میں پانچ وکٹ سے جیتا تھا ۔اس کے بعددونوں ٹیمیں چھ بار آمنے سامنے آئیں اور تمام میچ بھارت نے جیتے۔پاکستان کو مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔2022میں میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں شکست ہوئی جبکہ جون2024میں نیویارک میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ6رنز سے جیتا۔امریکا میں ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم120رنز کا ہدف عبور کرنے میں ناکام رہی۔
1 week ago | [YT] | 3
View 0 replies
Sialkot News And Views
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے ایک دن میں دو ریلیف، وفاقی وزیر پارلیمانی امور فضل چوہدری نے کہا کہ صحت کے پیش نظر عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بیٹوں سے بھی انکی بات کرادی گئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، عمران خان کی بیماری اور علاج کیلئے میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کا علاج ماہرین امراض چشم ایک خصوصی ادارے میں کرینگے، پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بتایا گیا ہے بانی کو شفاء انٹرنیشنل لے جانے کیلئے حکومت رضا مند ہے۔
ادھر اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا دھرنا دوسرے روز میں جاری رہا، بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو علاج کی سہولتیں ملنے تک احتجاج جاری رہے گا ، راجا ناصر عباس نے کہا ہمارا کھانا پانی بند ہے مگر ہار نہیں مانیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور انکی صحت کے پیش نظر انہیں ہسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، تحریک انصاف کو چاہیے کہ بے بنیاد پروپیگنڈا یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کریں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے، اس معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کی بجائے قومی سنجیدگی اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔
علاوہ ازیں عمران خان کی انکے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی میں سزا کاٹنے والے سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز برطانیہ میں مقیم اپنے دو بیٹوں قاسم اور سلیمان سے بذریعہ فون بات کی۔
جیل حکام نے فون پر بات کروانے کی تصدیق کی اور کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر بچوں سے بات کرادی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں سے تقریباً آدھ گھنٹہ تفصیلی گفتگو کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے عمران خان کی آنکھ کا علاج کروانے سے متعلق تفصیل بتادی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ کیا جائے گا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ماہرینِ امراضِ چشم ایک خصوصی طبی ادارے میں علاج کرینگے، بانی پی ٹی آئی کے علاج، معائنہ کی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائے گی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کے احتجاجی دھرنے دوسرے روز بھی جاری رہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس، محمود اچکزئی اور بیرسٹر گوہر پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں، سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما کے پی کے ہاؤس میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔دونوں مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔
اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہمارا دھرنا جاری ہے اور جاری رہے گا،ہمارا پانی اور کھانا بند کر دیا گیا ہے لیکن ہم ہار نہیں مانیں گے۔
1 week ago | [YT] | 1
View 0 replies
Sialkot News And Views
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے شروع ہونا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے مقابلے کے بارش سے متاثر ہونے کے امکانات کم ہونے لگے۔
کولمبو میں آج بارش کے امکانات بتدریج کم ہو رہے ہیں، آج کولمبو میں مختلف اوقات میں بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
سری لنکا کے محکمۂ موسمیات کے مطابق بادل چھائیں رہیں گے، میچ کے اوقات میں طوفانی بارش کا امکان نہیں ہے۔
دوسری جانب شائقینِ کرکٹ پُرامید ہیں کہ اتوار کے روز ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔
1 week ago | [YT] | 2
View 0 replies
Load more