“Words” are nothing but the “meaning” we give to them. Without strong concept and powerful ideas, words are mere the clutter of words. The artistry of picking out the suitable words and putting together in a perfect symmetry to convey the out of the box ideas is what I yearn to do in my work. In each piece of my writing, I put my heart, soul and mind to bring out something unique, powerful and persuasive.
Arifana313
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا بگ بیش لیگ کا سفر ختم ہو گیا۔ سڈنی سکسرز نے اعلان کیا ہے کہ بابر اعظم کو قومی ٹیم کے کیمپ کے لیے فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے، جس کے باعث وہ بی بی ایل کے بقیہ میچز اور فائنلز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
بابر اعظم نے سڈنی سکسرز اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں اچھی یادوں کے ساتھ واپس جا رہے ہیں۔#بابر_اعظم #BigBashLeague #BBL #SydneySixers #PakistanCricket #NationalDuty #CricketNews
3 weeks ago | [YT] | 0
View 0 replies
Arifana313
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات کے بعد بورڈ ڈائریکٹر اور فنانس کمیٹی کے چیئرمین نظم السلام کو عہدے سے ہٹا دیا۔ نظم السلام کے بیان پر بنگلادیشی کرکٹرز نے کرکٹ سرگرمیوں کے بائیکاٹ کی دھمکی دی، جس کے بعد بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کا آج کھیلا جانے والا میچ بھی بائیکاٹ کے باعث شروع نہ ہوسکا۔
معاملہ کیا ہے؟
نظم السلام نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت سے بورڈ کو کوئی مالی فائدہ نہیں ہوتا، اس لیے بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں نہ جانے سے بورڈ کو نقصان نہیں ہوگا، البتہ کھلاڑیوں کو میچ فیس نہ ملنے کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے پر کھلاڑیوں کا مالی ازالہ نہیں کیا جائے گا، جس پر کرکٹرز شدید برہم ہوئے اور بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
بی سی بی کے مطابق کھیل کے بہترین مفاد اور آئین کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ بورڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ کھلاڑی بی پی ایل میں شرکت جاری رکھیں گے۔
#BangladeshCricket
#BCB
#NazmulIslam
#PlayersBoycott
#BPL
#CricketControversy
#SportsNews
1 month ago | [YT] | 3
View 0 replies
Arifana313
بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں آج کھلاڑیوں کے بائیکاٹ کے باعث میچ شروع نہ ہوسکا۔ میرپور ڈھاکا میں چٹوگرام رائیلز اور ناؤخلی ایکسپریس کی ٹیمیں ٹاس کے لیے میدان میں نہیں آئیں۔ بائیکاٹ کی وجہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم السلام کا متنازع بیان بنا، جس کے بعد کھلاڑیوں نے ان کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام فارمیٹس کی کرکٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی۔
#BPL
#BangladeshCricket
#PlayersBoycott
#NazmulIslam
#CricketNews
#Mirpur
#BCB
1 month ago | [YT] | 3
View 0 replies
Arifana313
خیبرپختونخوا حکومت نے صدر آصف زرداری، نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی سمیت اہم سیاسی شخصیات کے ناموں پر فینسی نمبر پلیٹس کی نیلامی کا اعلان کر دیا۔ نیلامی 27 جنوری کو نشتر ہال پشاور میں ہوگی، بولی کا آغاز 10 لاکھ روپے سے ہوگا جبکہ درخواستوں کی آخری تاریخ 26 جنوری مقرر ہے۔
#خیبرپختونخوا #فینسی_نمبر_پلیٹس #نمبر_پلیٹس_نیلامی #ایکسائز_محکمہ #پشاور #دستک_ایپ
1 month ago | [YT] | 2
View 1 reply
Arifana313
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے باضابطہ اشتہار جاری کر دیا ہے۔ پی سی بی نے خواہشمند سرمایہ کاروں کو فرنچائز رائٹس کے لیے بولی دینے کی دعوت دی ہے۔ ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری مقرر کی گئی ہے، جبکہ تکنیکی طور پر اہل بڈرز اگلے مرحلے میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد لیگ اب 8 ٹیموں پر مشتمل ہوگی۔
#PSL #MultanSultans #PCB #PSL11 #CricketNews #PakistanCricket #PSLFranchise
1 month ago | [YT] | 1
View 0 replies
Arifana313
ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک نے وینزویلا میں محدود مدت کے لیے مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ سروس 3 فروری تک دستیاب ہوگی۔ اسٹارلنک کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آن لائن سنسرشپ اور فوجی کارروائیوں کے بعد انٹرنیٹ کی بندش کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
#Starlink
#ElonMusk
#Venezuela
#FreeInternet
#InternetShutdown
#Maduro
#Trump
#BreakingNews
1 month ago | [YT] | 2
View 0 replies
Arifana313
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی 2024 کی ایک پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خود کو گرفتار کرنے کا چیلنج دیتے ہیں۔ یہ ویڈیو وینزویلا میں حالیہ امریکی فوجی کارروائی اور مادورو کی گرفتاری کے دعوؤں کے بعد دوبارہ گردش میں آئی، جسے ٹرمپ نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ ویڈیو میں تخیلاتی مناظر کے ذریعے امریکی فوجی طاقت اور کارروائی کو سراہا گیا ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس نے بھی اسی نوعیت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مادورو کا مذاق اڑایا۔
#NicolasMaduro #DonaldTrump #Venezuela #USMilitary #Caracas #BreakingNews #WorldPolitics #OperationAbsoluteResolve
1 month ago | [YT] | 2
View 0 replies
Arifana313
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی خدشات اور حالیہ صورتحال کے پیش نظر ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بی سی بی نے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے اور بنگلادیش اپنے میچز سری لنکا میں کرانے کا مطالبہ کرے گا۔ بنگلادیشی بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی پالیسیوں اور حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
#BangladeshCricket
#T20WorldCup
#BCB
#ICC
#CricketNews
#IndiaVsBangladesh
#SriLanka
#WorldCup2026
#SportsNews
#CricketUpdate
1 month ago | [YT] | 2
View 0 replies
Arifana313
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی خدشات اور حالیہ صورتحال کے پیش نظر ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بی سی بی نے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے اور بنگلادیش اپنے میچز سری لنکا میں کرانے کا مطالبہ کرے گا۔ بنگلادیشی بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی پالیسیوں اور حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
#BangladeshCricket
#T20WorldCup
#BCB
#ICC
#CricketNews
#IndiaVsBangladesh
#SriLanka
#WorldCup2026
#SportsNews
#CricketUpdate
1 month ago | [YT] | 1
View 0 replies
Arifana313
آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ریٹائرمنٹ کے موقع پر انہوں نے سابق کرکٹرز اور میڈیا پر نسلی امتیاز کے سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ خود کو ٹیم میں مختلف محسوس کرتے رہے۔ عثمان خواجہ اپنا آخری، 88 واں ٹیسٹ میچ سڈنی میں کھیلیں گے، جہاں 15 برس قبل انہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو بھی کیا تھا۔
#UsmanKhawaja
#CricketAustralia
#TestCricket
#Retirement
#RacismInSports
#AustralianCricket
##ᴄʀɪᴄᴋᴇᴛɴᴇᴡs
1 month ago | [YT] | 3
View 0 replies
Load more