Cooking with Naseem 👩🏻‍🍳 💞 All type of food.... Traditional.... Chinese.... Desi food.... Nd also different kitchen secrets and new ideas 💡....


Naseemtariq

کتنے خوبصورت ہیں اس آیت کے معانی:

﴿لِيُنفِقْ ذُو سَعَةٍ مِّن سَعَتِهِ﴾

اللہ نے یہ نہیں فرمایا کہ
مال والا اپنے مال میں سے خرچ کرے

بلکہ فرمایا:
جس کے پاس جتنی وسعت ہے، وہ اسی کے مطابق خرچ کرے۔

پس اگر تمہاری وسعت
اچھے اور نرم لفظ میں ہے،
یا خالص مسکراہٹ میں،
یا دوسروں کی مدد میں،
یا ٹوٹے دل جوڑنے میں،
یا قرآن سکھانے اور علم پھیلانے میں،
یا لوگوں کے درمیان صلح کرانے میں،
یا درگزر اور برداشت میں،
یا دعا میں—even اگر پیٹھ پیچھے ہی کیوں نہ ہو—
یا پھر کسی بھی اس خیر میں جو تم کر سکتے ہو،
تو وہی خرچ کرو۔

کیونکہ خرچ صرف مال کا نام نہیں۔

5 days ago | [YT] | 119

Naseemtariq

Hadees E Mubaraka ❤️🤲🏻❤️

5 days ago | [YT] | 243

Naseemtariq

‏بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
‏﴿ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۝ مَلِكِ النَّاسِ ۝ إِلَٰهِ النَّاسِ ۝ مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ۝ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ ۝ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ۝ ﴾

5 days ago | [YT] | 53

Naseemtariq

میں کہوں غلام ہوں آپ ﷺ کا۔۔!!
وہ ﷺ کہیں کہ ہم ﷺ کو قبول ہے۔

1 week ago | [YT] | 209

Naseemtariq

نبی ﷺ نے فرمایا:
“جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔”
📖 (صحیح مسلم)

مُحَمَّـــــدﷺصَـلّٰی_الــلّٰـــهُ_عَلَيــه_وَسَـــــلَّـم

1 week ago | [YT] | 61

Naseemtariq

*آپ نے کبھی قرآن مجید کی آخری دو سورتوں پر غور فرمایا ہے ؟*

*سورہ فلق* میں چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے

اور وہ چاروں بڑی خطرناک، خوفناک اور ہلاکت خیز چیزیں ہیں

جبکہ *سورۃ الناس* میں صرف ایک چیز سے پناہ مانگی گئی ہے

مگر وہ ایک چیز اپنی تباہی اور ہلاکت میں سورہ فلق والی چار چیزوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے

اب غور کریں *سورہ فلق* میں چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی

مگر اس کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کی صرف ایک ”صفت“ کا وسیلہ پکڑا گیا

*”اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ“* میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے ربّ کی…ان چار چیزوں سے

*(١)* تمام مخلوق کے شر سے
*(٢)* چھا جانے والے اندھیرے کے شر سے
*(٣)* جادوگر عورتوں کے شر سے
*(٤)* حسد کرنے والوں کے شر سے جب وہ اپنے حسد پر چل پڑیں

اب *سورۃ الناس* کو دیکھیں

اس میں پناہ صرف ایک چیز سے مانگی گئی مگر آغاز میں اللہ تعالیٰ کی تین صفات کا وسیلہ پکڑا گیا

*اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، اِلٰهِ النَّاسِ……*

میں پناہ مانگتا ہوں
*تمام انسانوں کے ربّ کی*
*تمام انسانوں کے بادشاہ اور مالک کی*
*تمام انسانوں کے حقیقی معبود کی*

صرف ایک چیز سے…اور وہ چیز ہے

*خنّاس کا وسوسہ*

اے تمام انسانوں کے ربّ!…اے تمام انسانوں کے شہنشاہ!…اے تمام انسانوں کے معبود برحق!…مجھے خنّاس کے وسوسے کے شر سے بچالے… یہ ”خنّاس“ یعنی چھپا ہوا دشمن انسان ہو یا کوئی جن یا شیطان……

”خنّاس“ اسے کہتے ہیں جو سیدھا آپ کے دل پر وار کرے…اور آپ کو پتا ہی نہ چلے…اور وہ یہ وار کرکے چھپ جائے…چھپ جانے کا مطلب یہ ہے کہ… یا تو نظر ہی نہ آئے… یا بظاہر دوست اور خیر خواہ نظر آئے…مگر حقیقت میں وہ آپ کے دل میں کوئی برائی اُتار دے

بڑا خطرناک معاملہ ہے… بہت ہی خطرناک…دل میں وسوسہ اُتر گیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے……

خاوند بیوی محبت سے رہ رہے ہوتے ہیں…کوئی آتا ہے ہنستے کھیلتے دو لفظ بول کر…اُن میں سے کسی کے دل میں وسوسے کا بیج بوتا ہے…اور چلا جاتا ہے… بس اس کے دو لفظ کا وسوسہ…اتنے حسین اور قریبی رشتے کو برباد کر دیتا ہے…اور محبت فنا ہوجاتی ہے…دکھ، غم اور شکوے جنم لے لیتے ہیں……

آپ کسی اچھے انسان سے محبت کرتے ہیں…اس کی محبت سے آپ کو دینی فائدہ ہوتا ہے…ایک چغل خور آتا ہے… باتوں باتوں میں غیر محسوس طریقے سے آپ کے کان میں وہ ڈال جاتا ہے کہ…آپ کی محبت…نفرت اور شک میں تبدیل ہوجاتی ہے…اور سالہا سال کی محنت اور محبت کا منٹوں میں جنازہ نکل جاتا ہے……

اسی طرح…شیاطین جو جنات ہیں…نظر نہیں آتے آپ کو کسی ایسی بدگمانی میں ڈال دیتے ہیں کہ…پھر آپ خود کو روک نہیں سکتے…اور اس بدگمانی کے طوفان میں…آپ کے کتنے رشتے، نعمتیں اور محبتیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہیں……

*اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کے خنّاس کے شر سے محفوظ فرمائیں آمین* ۔

3 weeks ago | [YT] | 446

Naseemtariq

یہ جو درود سے محبت ہے۔۔!!
دراصل یہ حضور ﷺ سے محبت ہے۔
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)🌹❤️

1 month ago | [YT] | 429

Naseemtariq

Ma sha Allah ❤️❤️❤️

1 month ago | [YT] | 68

Naseemtariq

فرمان رسول کریمﷺْ

جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے، دس گناہ مٹاتا ہے اور دس دَرَجات بُلند فرماتا ہے۔
(نَسائی ص۲۲۲ حدیث۱۲۹۴ )
میں_صدقے_یا_رسول_اللہﷺ
صلـــــــی_اللہ_علیہ_والـــــہ_وسلــــــم

1 month ago | [YT] | 368

Naseemtariq

بالکل درست، قرآن مجید کی سورہ الاحزاب کی آیت نمبر 56 میں اللہ تعالیٰ خود ارشاد فرماتا ہے:

اِنَّ اللّٰہَ وَ مَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا
(بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم بھی ان پر درود اور خوب سلام بھیجا کرو۔)

اس آیت مبارکہ سے واضح ہوتا ہے کہ:

اللہ کی سنت: اللہ تعالیٰ خود اپنے حبیب ﷺ پر درود (رحمتیں) بھیجتا ہے۔

فرشتوں کا عمل: فرشتے بھی نبی کریم ﷺ کے لیے بلندیِ درجات کی دعا کرتے ہیں۔

مومنوں کو حکم: ایمان والوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اس سنتِ الہٰی کی پیروی کریں اور کثرت سے درود و سلام پڑھیں۔
۔
۔
۔
#daroodsharifkifazilatinhindi #daroodshareefﷺpeacebeuponhim🤲😍

1 month ago | [YT] | 387