*آپ سبھی کسان بھائیوں اور بہنوں کو سلام!**

کیا آپ اس دنیا کو لذیذ غذا فراہم کرنے کے جذبے سے سرشار ہیں؟ کیا آپ کو اپنی فصلوں کی ترقی دیکھ کر خوشی ملتی ہے؟ تو پھر ہمارا یہ یوٹیوب چینل آپ ہی کے لیے بنایا گیا ہے!

اس چینل پر آپ کو ملے گا:

*جدید ترین ٹیکنالوجی اور زرعی طریقوں کا علم!* ہم آپس کی بات چیت میں، نئی تحقیق، مشینری اور تکنیکوں کا جائزہ لیں گے جو آپ کی فصلوں کی پیداوار بڑھانے میں مدد کریں گے۔
* **حالات حاضرہ سے متعلق زرعی مسائل کا حل!* آپ کی فصلوں کو درپیش کیڑوں، بیماریوں، موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کے آسان اور عملی مشورے ملیں گے۔
*پاکستان کی زراعت کو فروغ دینے کا جذبہ!* ہم اس چینل کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی اور علم کو ہر کسان تک پہنچانے کی کوشش کریں گے تاکہ پاکستان کی زراعت اور معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔
چاہے آپ تجربہ کار کسان ہیں یا پھر زراعت میں نئے قدم اٹھا رہے ہیں، ہمارا یہ چینل آپ کے لیے ایک مفید رہنما ثابت ہوگا۔ ہم اس سفر میں آپ کے ساتھ ہیں!
**چینل کو سبسکرائب کریں، گھنٹی کا بٹن دبائیں اور ہمارے ساتھ کسان بھائی بن کر پاکستان کی زراعت کو روشن کریں!**




Asim Ghumman

اسلام علیکم کسان بھائیو! 🌾
آج ہم بات کریں گے اس سال سب سے زیادہ کاشت ہونے والی دھان کی اقسام کے بارے میں۔
تو آئیے دیکھتے ہیں کہ اس سال کسان بھائیوں نے کون سی اقسام کو ترجیح دی:

1️⃣ 1847 – ایک نئی اور اُبھرتی ہوئی قسم، جس کی خوشبو اور پیداوار دونوں زبردست ہیں۔ کئی علاقوں میں کسانوں نے اسے آزمایا ہے۔

2️⃣ سُپر باسمتی – پرانی، لیکن آج بھی کسانوں کی پہلی پسند۔ خوشبودار چاول کے شوقین کسان آج بھی اس پر بھروسا کرتے ہیں۔

3️⃣ 1509 – جلدی پکنے والی اور اچھی پیداوار دینے والی قسم۔ خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں پانی کی قلت ہے۔

4️⃣ ہائبرڈ – جنہیں صرف پیداوار کی فکر ہے، اُن کے لیے ہائبرڈ ایک پسندیدہ انتخاب رہا۔ زیادہ فصل، کم وقت!

5️⃣ PB-07 – نسبتاً نئی لیکن مضبوط قسم۔ بہت سے کسان اس کو بھی آزما رہے ہیں اس بار۔

📊 اب سوال یہ ہے:
آپ کے علاقے میں یا آپ خود اس سال کون سی قسم کاشت کر رہے ہیں؟
👇 نیچے کمنٹ کریں اور ہمیں بتائیں تاکہ ہم سب ایک دوسرے سے سیکھ سکیں۔

#دھان #چاول #کسان #زرعی_معلومات #HybridRice #SuperBasmati #PB07 #1509 #1847

7 months ago | [YT] | 0

Asim Ghumman

گندم کی فصل میں دانے بھرنے کا مرحلہ – متوازن پانی اور کھاد بہت ضروری! 🌾

اس وقت ملک بھر میں گندم کی فصل پھولوں اور دانے بھرنے (grain filling) کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ اس دوران اگر پانی کی کمی ہو جائے یا متوازن کھاد استعمال نہ کی جائے تو پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔

✅ اہم ٹپس:
🔹 اس مرحلے پر پانی کی کمی سے بچیں، خاص طور پر اگر موسم خشک ہو۔
🔹 نائٹروجن اور پوٹاشیم والی کھاد کا متوازن استعمال کریں تاکہ دانے بھرپور اور موٹے ہوں۔
🔹 فصل میں بیماریوں پر نظر رکھیں، خاص طور پر زنگ (rust) اور تیلہ کا بروقت کنٹرول کریں۔

آپ کے علاقے میں گندم کی فصل کیسی جا رہی ہے؟ کمنٹس میں بتائیں! 👇

#Agriculture #گندم #فصل #کسان #Pakistan

11 months ago (edited) | [YT] | 1

Asim Ghumman

اسلام علیکم
اس سال آپکی گندم سابقہ سالوں کی نسبت اچھی ہے یا کمزور ؟؟

1 year ago | [YT] | 4

Asim Ghumman

پچھلے سال اپنے گندم کی کیا ایورج لی تھی ؟

2 years ago | [YT] | 4

Asim Ghumman

🌾گندم کا فلیگ لیف (Flag Leaf) جھنڈے والا پتا۔🌾
🌾اور اسکی گندم کی فصل میں اہمیت🌾
🌾گندم کی فصل جب 60 دن کی ہو جاتی ہے تو ناڑ بن جاتی ہے۔ اگر ناڑ کی سب سے اوپر والی گانٹھ کو احتیاط سے کھولا جائے تو آپکو ایک ننھا سٹہ نظر آئے گا۔ 20 سے 25 دن تک یہ سٹہ تنے کے اندر ہی رہتا ہے اور تنا پھولا ہوا محسوس ہوتا ہے سٹے کا یہ دورانیہ گوبھ کہلاتا ہے۔
وہ پتہ جس میں یہ سٹا لپٹا ہوا ہوتا ہے فلیگ لیف یا سٹے والا پتہ کہلاتا ہے۔
🌾چوتھے نوڈ پر نکلنے والا یہ آخری پتہ ہوتا - فلیگ لیف کے نیچے سٹہ ہوتا ہے۔ فلیگ لیف ہی 50 سے 70 فیصد بننے والے دانوں کی بھرائی کرتا ہے۔ اسی لیے فلیگ لیف بہت زیادہ اہمیت کا حاصل ہے فلیگ لیف گندم کی فصل کا سولر پینل کہلاتا ہے۔
🌾گندم کے پودے میں 40 فیصد سے زیادہ فوٹوسینتھیسز کا عمل اس ایک پتے میں ہوتا ہے فلیگ لیف زیادہ چوڑا ہوتا ہے اور سب سے اوپر ہونے کی وجہ سے سورج کے سامنے ہوتا تو اس پتے پر سورج کی روشنی زیادہ پڑتی ہے اور پتے میں موجود سبز ماده یعنی کلوروفل اور کاربن ڈائی آکسائڈ سے مل کر پودا خوراک یعنی گلوکوز بناتا ہے اور یہ خوراک دانوں کی بھرائی کیلئے استعمال ہوتی ہے.
🌾گندم کی فصل میں 60 سے 70 دانے فی پودا حاصل ہوں اور پودوں کی تعداد پوری ہو تو ایویج بہت اچھی آتی ہے۔۔
#AsimGhumman

2 years ago | [YT] | 2

Asim Ghumman

☀️ سورج دا پتا کرو۔۔۔۔ 9 مئی دے کیس دے وچ تے نی پھڑیا گیا 🤣🤣

2 years ago | [YT] | 1

Asim Ghumman

گندم میں ناٸٹروجنی کھادوں کا کردار ۔۔۔۔۔۔۔
گندم کی پیداوار بڑھانے میں یوریا کا کردار تقریبا%50 ہے ۔ گندم کی جو اصل کھاد دینی ہوتی ہے وہ پہلے پانی پہ یوریا ہوتی ہے کیونکہ یوریا (ناٸٹروجن ) کھاد ہی شگوفے tillers بنانے میں اھم کردار ادا کرتا ہے ۔ گندم جب 20 کی ہوتی ہے تو شگوفے tillers بنانے کا عمل شروع ہوجاتا ہے اور 45دن کی عمر تک کامیاب شگوفے بنا لیتی ہے , اسکے بعد جو شگوفے نکلتے ہیں وہ کمزور ہوتے ہیں اور ان کےسٹے چھوٹے ہوتے ہیں ۔ اس لٸے کوشش کرکے پہلے پانے پہ ڈیڑہ بوری یوریا یا دو بوری امونیم ناٸٹریٹ لازمی دیں ۔ پانی دینے کے وقت ایک بوری یوریا دیں پھر تین دن بعد گپ میں ہوسکے تو پوری بوری دیں ورنہ آدھی بوری یوریا لازمی دیں ۔
جن کاشتکار بھاٸیوں نے شروع میں dap نہیں دی ہے تو وہ dap کے ساتھ ایک بوری یوریا لازمی دیں ۔ گندم کو پانی ھمیشہ زمین کی ساخت کے حساب سے دیں اگر جلدی پانی دینگے تو گندم پیلی ہوجاٸے گی اور زبردست نقصان ہوجاٸےگا پھر وہ پودے زیادہ شگوفے نہیں بنا پاتے اور شگوفے بنانے کا ٹاٸم بھی نکل جاتا ہے اور پیداوار بہت کم ہو جاتی ہے ۔
نوٹ ۔ اکثر چوڑے پتے والی جڑی بوٹیاں 25 سے 30 دن میں اگ آتیں ہیں اسلٸے پہلے پانی کے بعد جب زمین وتر میں ہو تو جڑی بوٹیوں کا اسپرے کردیں ۔

2 years ago | [YT] | 7

Asim Ghumman

اس سال آپ گندم کی کونسی قسم کاشت کر رہے ہیں یا کر لی ہے ۔

2 years ago | [YT] | 4

Asim Ghumman

اس سال آپ گندم کی کونسی قسم کاشت کر رہے ہو۔

2 years ago | [YT] | 3